یورو کا Bullish مومینٹم کمزور، 1.0250 کی سطح پر آ گیا۔

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کا Bullish مومینٹم آج ختم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ گذشت روز 1.0450 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا یورو آج 1.0290 کی سطح پر اور امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے دوران 1.0250 کی سپورٹ پر آ گیا ہے۔ اگرچہ آج صبح سے یورو نے اپنی کل کی کھوئی ہوئی قدر کو کافی حد تک بحال کیا۔تاہم امریکی سیشنز (U.S Sessions) کے آغاز پر Wall Street میں یورو کی فروخت کا رجحان نظر آیا۔جو کہ تاحال جاری ہے۔ آج یورپی مرکزی بینک (ECB) کے عہدیراران کی طرف سے مانیٹری پالیسی کے بارے میں دیئے گئے بیانات کے بعد یورو کے لئے اپنی طاقت کو برقرار رکھنا مشکل ہو گیا۔ آج مرکزی بینک کے زیادہ تر عہدیداران 75 بنیادی پوائنٹس کے شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے اشارے دیتے رہے۔ جس سے ایک غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے۔ تاہم آسٹریلین نیشنل بینک کے سربراہ کی طرف سے 75 بنیادی پوائنٹس شرح سود میں مسلسل تیسرے جارحانہ اضافے کے اعلان نے یورپی مرکزی بینک کی بحث کی اہمیت کو کم کر دیا جبکہ مارکیٹ کے محتاط رویے کے باعث امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں اضافہ بھی ہوا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) کا آج کا ٹریڈنگ چارٹ مجموعی طور پر سوموار کی سطح سے بھی نیچے آ گیا ہے۔ تاہم اب بھی یورو اپنی 20SMA کی Bullish سطح سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 20SMA کا یہ لیول 100SMA سے اوپر ہے جو کہ ابھی بھی Bullish Momentum کو ظاہر کر رہا ہے۔ اور 0.9729 سے 1.0017 کے 61.8 بحالی کی سطح جو کہ 1.0017 بنتی ہے کے بالکل اوپر 100SMA کا محور (Pivot) ہے۔ جبکہ 100SMA کا فوری سپورٹ کا لیول 1.0190 ہے اور جب تک یورو اس سطح سے نیچے نہیں آ جاتا یہ Bullish ہی رہے گا۔ یورو کے ٹیکنیکل انڈیکیٹرز اسے Over bought ظاہر کر رہے ہیں اور ممکنہ اصلاح (Correction) کے عمل کی شروعات کو ظاہر کر رہے ہیں۔ دوسری طرف یورو کا مومینٹم انڈیکیٹر اس کے آنیوالے سیشنز میں نیچے کی طرف آنے کی پیشگوئی کر رہے ہیں۔ موجودہ سطح پر یورو کے سپورٹ لیولز 1.0225 اور 1.0190 کے علاوہ 1.0145 ہیں۔ جبکہ اسکی مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.0305, 1.0350 اور 1.0395 ہیں۔ اسوقت یورو 30 فیصد Bullish اور 25 فیصد Bearish اور 45 فیصد Sideways ہے۔ اسطرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Sideways نظر آ رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button