ٹرینڈنگ

مرسیڈیز نے خودکار نظام کے تحت بغیر پائلٹ چلنے والی کاروں کی فروخت شروع کر دی

مرسیڈیز نے خودکار نظام کے تحت Self-driving cars بغیر پائلٹ چلنے والی کاروں کی فروخت شروع کر دی ۔۔۔ فرینکفرٹ( نیوز) مرسیڈیز جرمنی کی پہلی کمپنی بن گئی ہے جس نے بغیر پائلٹ کے خودکار نظام کے تحت چلنے والی کاروں کی فروخت شروع کر دی ہے ۔ یہ کاریں موٹرویز پر ٹریفک جام کی صورتحال میں بھی کنٹرول قائم رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ جرمن کار ساز ادارے کے مطابق صارفین 17 مئی سے ان گاڑیوں کی بکنگ کروا سکتے ہیں کمپنی کے مطابق جون سے یہ کاریں سڑکوں پر چلتی ہوئی نظر آئیں گی۔ کمپنی نے مزید وضاحت کی کہ آٹو پائلٹ سسٹم کے لئے مرسیڈیز ایس کلاس خریدنے والے صارفین کو پانچ ہزار یورو کی اضافی رقم کی ادائیگی کرنی پڑےگی جبکہ مرسیڈیز الیکٹرک گاڑیوں میں یہ سسٹم نصب کروانے کے لئے 7 ہزار 4 سو یورو کی اضافی رقم ادا کرنی پڑے گی۔ اس طرح ایلن مسک کی امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا کے بعد Self-driving cars مرسیڈیز آٹو پائلٹ سسٹم متعارف کروانے والی دنیا کی دوسری کمپنی بن گئی ہے ۔ Urdu Markets

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button