Bitcoin Price میں 62 ہزار سے اوپر بحالی ، سرمایہ کاروں کی طرف سے Profit Taking میں کمی.

Last Week's Selling Trend was developed amid news of Changing Crypto Regulations

Bitcoin Price میں 62 ہزار سے اوپر بحالی ریکارڈ کی جا رہی ہے . آج صبح سے لے کر اب تک Leading Crypto Currency کی قدر میں 2 ہزار ڈالرز سے زائد کی تیزی آئی ہے .

ایک ہفتے پر مشتمل Crypto Selling Trend میں کمی  اور Global Stocks میں Risk Factor نیچے آنے سے Crypto Market Cap میں بھی بہتری آئی ہے . جو کہ اسوقت دوبارہ  2.2 ٹریلین ڈالرز سے اوپر آ گئی ہے .

اختتام ہفتہ پر آنیوالی مندی کی  بنیادی وجہ US Senate میں Crypto Policy پر ووٹنگ تھی  ، اگرچہ House of Representatives نے گزشتہ سال اپنائی جانیوالی Digital Accounting Policy میں US SEC کا رول ختم کرنے کے حق میں فیصلہ دیا تھا.

تاہم معاشی ماہرین خدشہ ظاہر کر رہے تھے کہ US President جو بائڈن اس پر Veto کا حق استمعال کر سکتے ہیں . لیکن اس وقت US President عالمی حالات و واقعات اور Middle East Ceasefire میں الجھے ہوئے ہیں اور موجودہ Crypto Policy میں تبدیلی کا امکان نظر نہیں آ رہی ، یہی وہ محرک ہے جس سے سرمایہ کاروں کی Crypto Industry میں واپسی ہوئی ہے .

Bitcoin Price پر اثر انداز ہونے والے عوامل.

جعمرات کے روز   US Senate میں اکتوبر 2023 کو منظور کی گئی Crypto Regulations کے سلسلے میں میں Securities and Exchange Commission کا کردار محدود کرنے کے لئے رائے شماری کروائی گئی . جس میں اکثریتی اراکین نے اس قرار داد کے حق میں ووٹ دیا . تاہم Crypto Industry سے جڑے معاشی ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا تھا  کہ اس معاملے پر صدر جو بائڈن اپنا Veto کا حق استمعال کر سکتے ہیں.

ان خبروں کے سامنے آنے کے بعد BTC اور Ethereum سمیت تمام Crypto Currencies میں فروخت کا رجحان ریکارڈ کیا گیا تھا . تاہم تین روز گزارنے کے باوجود White House کی طرف سے ایسا کوئی فیصلہ نہ ہونے کی وجہ سے سرمایہ کار آج صبح سے ہی نئی پوزیشنز لیتے ہوئے دیکھے  گئے .

Crypto Regulatory Bill بل کا پس منظر ؟

نومبر 2022 میں FTX Gate Scandal سامنے آنے سے اور اس کے بعد پیش آنیوالے واقعات کی سیریز سے United States سمیت دنیا بھر میں Crypto Exchanges اور نیٹ ورکس کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا ۔جس کے بعد کئی اداروں کو اپنے آپریشنز بند کرنا پڑے جن میں دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو ایکسچینج Binance کا امریکی ورژن Binance USD بھی شامل تھا۔

گزشتہ  سال مارچ میں Silver Gate Bank کے دیوالیہ ہونے کے بعد بائیڈن انتظامیہ نے ان ایکسچینجز اور Crypto Products کے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی کی مہم کا آغاز کرتے ہوئے US House of Representatives کے اسپیکر کو متعلقہ قانون سازی کیلئے خط لکھا۔ اس بل کے مطابق ریگولیٹری ادارے تمام Non-Registered Products پر پابندی عائد کر سکیں گے اور مشکوک ٹرانزیکشنز کو Federal Reserve کے سینٹرل سسٹم کے تحت روکا جا سکے گا اور ایسی کمپنیوں کے اثاثوں کو منجمند بھی کیا جا سکے گا۔

Crypto Industry کی صورتحال.

European Sessions کے دوران Bitcoin Price میں 13 سو ڈالرز کی بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . جس کے بعد یہ 62 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر آ گیا ہے . اسکے اگلے اہداف ممکنہ طور پر 63400 اور 64700 ہو سکتے ہیں.

Bitcoin Price میں 62 ہزار سے اوپر بحالی ، سرمایہ کاروں کی طرف سے Profit Taking میں کمی.
Bitcoin Price Today

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button