برطانوی پاؤنڈ کی مثبت سمت میں ٹریڈ ، معاشی رپورٹس کا انتظار۔

یورپی سیشنز کے دوران GBPUSD نفسیاتی سطح 1.2200 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔

برطانوی پاؤنڈ مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ یورپی سیشنز کے دوران GBPUSD نفسیاتی سطح 1.2200 کے قریب آ گیا ہے۔ مارکیٹ پلیئرز UK Jobs Report اور US PMI Data کے انتظار میں محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں ۔

امریکی اور برطانوی ڈیٹا کا انتظار۔

منگل کے روز UK Labor Report ریلیز کی جائے گی۔ حالیہ عرصے کے دوران برطانوی معیشت شدید افراط زر (Inflation) کی لپیٹ میں رہی ہے۔ جس کے منفی اثرات ملکی لیبر مارکیٹ پر مرتب ہوئے۔ دنیا کی تیسری بڑی معیشت یوکرین پر روسی حملے کے بعد آنیوالے عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کے دوران جدوجہد کرتی رہی ہے۔ اس دوران چار وزرائے اعظم مالیاتی بحالی کا کوئی پروگرام دینے میں ناکامی پر اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

موجودہ سربراہ حکومت رشی سوناک بھی کساد بازاری (Recession) کو حقیقت قرار دے چکے ہیں۔ بتاتے چلیں کہ ان کی پیشرو لزٹرس محض 45 روز حکومت کر پائیں تھیں جو برطانوی تاریخ کا کم ترین دورانیہ ہے۔

گذشتہ تین ماہ کے دوران آنیوالی معاشی رپورٹس میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اسی لئے مارکیٹ پلیئرز اس ڈیٹا پر نظریں جمائے ہوئے ہیں۔ جس سے بینک آف انگلینڈ کی مستقبل قریب میں Monetary Policy کے بارے میں اندازہ لگایا جا سکے گا۔ علاوہ ازیں US PMI Data بھی مارکیٹ مومینٹم تبدیل کر سکتا ہے۔

مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے برطانوی پاؤنڈ پر اثرات

اختتام ہفتہ پر اسرائیلی فورسز نے شام ، لبنان اور ویسٹ بینک پر میزائل حملے کئے . جس کے بعد ایران اور جنوبی لبنان کی مزاحمتی تحریک حزب الله کی طرف سے شدید ردعمل کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے . دریں اثنا امریکی حکام  نے انتباہ جاری کیا ہے کہ خلیج میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے . ان اطلاعات کے منظر عام پر آنے کے بعد عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو گئے ہیں .

وائٹ ہاؤس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مزید امریکی فوجیوں کو اسرائیل روانہ کیا جا سکتا ہے ان اطلاعات پر آنیوالے چینی وزارت خارجہ کے رد عمل سے مارکیٹ میں رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے .جس سے مارکیٹس میں ٹریڈنگ والیوم خاصا کم دکھائی دے رہا ہے . 

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر GBPUSD مثبت جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اپنائے ہوئے ہے۔ تاہم ٹریڈنگ والیوم کم ہونے کے باعث اسکی رینج خاصی محدود ہے۔

برطانوی پاؤنڈ کی مثبت سمت میں ٹریڈ ، معاشی رپورٹس کا انتظار۔

اسوقت اپنی 20 روزہ بلش موونگ ایوریج سے اوپر ہے۔ جو کہ ممکنہ طور پر اسکے سرمایہ کاروں کو متحرک کر سکتی ہے۔ اسکے سپورٹ لیولز 1.2160 ، 1.2130 اور 1.2105 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1.2180 , 1.2210 اور 1.2240 ہیں ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button