PSX میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ، IMF Executive Board نے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری دے دی

KSE100 Index Recovered more than 300 points after Financial Aid's Approval for Pakistan

PSX میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے . گزشتہ روز 1 سے زائد پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد آج IMF Executive Board کی طرف سے  1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری ملنے کے بعد Pakistani Capital Market میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافہ ہوا ہے . جس سے KSE100 انڈیکس میں 300 پوائنٹس کی بحالی ریکارڈ کی گئی ہے .

IMF Executive Board کی طرف سے دوسرے جائزے کے نتائج کی  منظوری.

International Monetary Fund کے Executive Board  نے گزشتہ سال ہونے والے Standby Agreement کے تحت جنوبی ایشیائی ملک  کے لیے ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے دی۔

20 اپریل کو IMF نے اجلاس کا شیڈول جاری کردیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ 29 اپریل کو Nigeria کے Financial Assistance Program کا جائزہ لیا جائے گا، بعد ازاں یکم مئی کو ہونے والے اجلاس میں کریباتی اور Montenegro کے پروگراموں کا جائزہ لیا جائے گا، تاہم Pakistan کا نام فہرست میں شامل نہیں تھا۔

IMF اور Pakistani Officials دونوں کے سابقہ ​​بیانات میں عندیہ دیا گیا تھا کہ بورڈ 29 اپریل کو اجلاس میں SBA Program کے تحت ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دے گا، جس کا معاہدہ گزشتہ برس جون میں طے پایا تھا

IMF Economic Calendar کا اجرا اور افواہوں کا خاتمہ.

Economic Calendar سے پہلے  Pakistan میں افواہیں پیدا ہونا شروع ہو گئی تھیں کہ ملک بورڈ کے Schedule میں شامل نہیں ہے، کچھ لوگوں کا یہ بھی خیال تھا کہ جنوبی ایشیائی ملک کو آخری قسط کی وصولی کے لیے دوبارہ مذاکرات کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے.

تاہم گزشتہ رات International Monetary Fund کی طرف سے ہونے والے فیصلے کے نتیجے میں یہ تمام قیاس  آرائیاں دم توڑ گئیں  اور اسکے مثبت اثرات ملک کے Financial Indicators پر بھی پڑتے ہوئے دکھائی دئیے. جبکہ آنیوالے دنوں کے دوران مزید Foreign Direct Investment بھی متوقع ہے .

کیا PSX میں تیزی کا یہ تسلسل آنیوالے دنوں میں بھی جاری رہ سکتا ہے؟

تیزی کی موجود ریلی رواں ماہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Staff Level Agreement کے باقائدہ اعلان کے بعد شروع ہوئی. لیکن گزشتہ روز SBP Monetary Policy کے بعد پہلی بار انڈیکس میں گراوٹ دیکھی گئی.

Blink Capital Management کے چیف ایگزیکٹو اور معاشی تجزیہ کار حسن مقصود کا کہنا ہے کہ  اس لہر کی  بنیادی وجہ IMF کے ساتھ ہونیوالا معاہدہ ہے تاہم  Privatization کے لئے کئے جانیوالے اقدامات سے سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی Pakistani Stock Market میں واپسی ہوئی ہے . ان کے مطابق آنیوالے دنوں میں انڈیکس 80 ہزار کی سطح بھی عبور کر سکتا ہے.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج کاروباری دن کے دوران Benchmark اسٹاک انڈیکس KSE100 تنفسیاتی سطح  72 ہزار سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے دیکھا گیا . اسوقت یہ پرافٹ ٹیکنگ کی لہر سے اس ہدف کے قریب ہی ٹریڈ کر رہا ہے.

PSX میں مثبت رجحان کے ساتھ ٹریڈ، IMF Executive Board نے 1.1 ارب ڈالرز قسط کی منظوری دے دی
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی تیزی دیکھی گئی  . دن کے وسطی سیشنز میں  انڈیکس 30 پوائنٹس تیزی سے  23552 پر  ٹریڈ کر رہا ہے .

KSE30
KSE30

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button