گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی۔

بنیادی ٹیرف 194 فیصد جبکہ فکسڈ چارجز 4 ہزار فیصد تک بڑھا دیئے گئے۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے خصوصی اجلاس میں فیصلے کی منظوری دی گئی۔

گیس کی قیمتوں میں اضافے کی تفصیلات۔

کابینہ کی اقتصادی کمیٹی نے آج ہونیوالے خصوصی اجلاس میں OGRA کی طرف سے بھجوائی گئی سمری کی منظوری دی۔ اجلاس کی صدارت نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کی۔ جبکہ میٹنگ میں شریک معاشی ماہرین نے عالمی سطح پر قدرتی گیس کی قیمتوں اور رسد کے توازن میں ہونیوالی تبدیلیوں پر بریفنگ دی۔

گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے منظوری دے دی۔

اس کے علاوہ ملکی پیداوار میں ہونیوالی کمی پر بھی بحث کی گئی۔ وزیر خزانہ نے شرکاء کو آگاہ کیا کہ ملکی ذخائر 7 سے 10 فیصد تک کم ہوئے ہیں۔ جبکہ سندھ اور بلوچستان میں دریافت ہونے والے نئے ذخائر ابھی نیشنل سسٹم میں شامل نہیں ہوئے۔

کیا سمری عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے تیار کی گئی۔ ؟

پاکستان حالیہ عرصے کے دوران سنگین مالیاتی بحران سے گذرا ہے۔ کئی بار جنوبی ایشیائی ملک پر ڈیفالٹ کے سائے منڈلاتے رہے۔ IMF کے ساتھ اسٹاف لیول معاہدے سے صورتحال میں کسی حد تک بہتری تو آئی ہے۔ لیکن ابھی بھی اسے Current Account Deficit پر قابو پانے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اس بار عالمی فنڈ کی شرائط خاصی سخت ہیں۔ جن میں انرجی کمپنیوں کی پرائیویٹائزیشن اور تیل و گیس پر عائد لیوی اور ٹیرفس میں اضافہ کیا جانا بھی شامل ہے۔

آئندہ ماہ عالمی ادارے کا جائزہ ہونا ہے۔ جس میں معاہدے پر عمل درآمد پر غور کیا جائے گا۔ یہی وجہ ہے کہ نگران حکومت نے پیشگی طور پر قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

سمری سے کون سے صارفین متاثر ہوں گے۔؟

نوٹیفیکیشن کے مطابق پروٹیکٹڈ ڈومیسٹک صارفین کے لئے ماہانہ چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 کر دیئے گئے ہیں۔ گھریلو صارفین کے لئے دو مختلف سلیبز بنائے گئے ہیں۔ پہلی کیٹیگری میں 1.5 HM تک مستقل چارجز 460 روپے سے بڑھا کر ایک ہزار کر دیئے گئے ہیں۔ جبکہ دوسری کیٹیگری میں 1.5 HM سے زائد استعمال کرنیوالوں کیلئے بل 460 روپے سے بڑھا کر 2000 روپے کر دیئے گئے ہیں۔ اس طرح ہر سطح پر نرخوں اور بنیادی ٹیرفس خو تبدیل کیا گیا۔

کمرشل یونٹس کیلئے 136 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد اسکی فی ملیئن مکعب فٹ قیمت 3 ہزار 9 سو سے لے کر 4 ہزار روپے کر دی گئی ہے۔ قیمتوں میں ہونیوالے اس اضافے سے گیس استعمال کرنیوالے یونٹس اور ان سے منسلک تمام اشیاء میں مہنگائی کا ایک نیا سیلاب آنے کا خدشہ ہے۔ علاوہ ازیں گھریلو سلنڈرز یعنی LPG کی قیمتوں میں بھی بڑے اضافے کا امکان ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button