EURUSD کی محدود رینج ، توقعات سے مثبت Eurozone Construction PMI جاری.

Financial Data raised chances of Rates Cut in next ECB Meeting.

Eurozone Services PMI ستمبر میں توقعات سے مثبت رہنے کے بعد EURUSD میں محدود رینج جاری ہے. پیشگوئیوں  کے برعکس ڈیٹا خلاف توقع Euro کو سپورٹ کرنے میں ناکام رہا ، کیونکہ Headline Inflation میں کمی کے باوجود Interest Rate Cut کے امکانات سرمایہ کاروں کو محتاط انداز اختیار کرنے پر مجبور کر رہے ہیں.

. European FX Sessions کے دوران یورو 1.1030 کے قریب آ گیا ہے . واضح رہے کہ یہ سطح اسکی 20 روزہ Simple Moving Average کے قریب ہے.

Eurozone Services PMI کے مثبت اعداد و شمار.

Hamberg Commercial Bank  تحقیقاتی ونگ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ستمبر میں Euro Zone  کا Purchase Managers Index نمایاں اضافے کے ساتھ  51.4 فیصد رہا. انڈیکس میں اتار چڑھاؤ سے ایسا لگ رہا  ہے کہ European Economy حقیقی معنوں میں Challenges کے باوجود اس Global Financial Crisis سے باہر آنے کی کوشش کر رہی ہے.

اس طرح گزشتہ ماہ کے اعداد و شمار  دو ماہ کے دوران European Construction Sector کی بہترین ریڈنگ رہی ۔ تحقیقاتی ٹیم نے اپنے خصوصی نوٹ میں لکھا ہے. کہ  انڈیکس میں اتار چڑھاؤ سے ایسا لگ رہا  ہے کہ European Economy حقیقی معنوں میں Challenges کے باوجود اس Global Financial Crisis سے باہر آنے کی کوشش کر رہی ہے  ۔ جس کی بنیادی وجہ Ukraine War  اور روس پر عائد ہونیوالی سخت ترین پابندیوں کے بعد خطے میں آنیوالا   Energy Crisis بنا تھا.

خیال رہے کہ  یہ فگرز Covid19 کی عالمی وباء کے دوران دیکھے گئے تھے۔ معاشی ماہرین Inflation کی اس لہر کے بعد نئے سال کے دوسرے کوارٹر میں  Growth Rate بڑھنے کی توقع کر رہے ہیں.

رواں ہفتے جاری ہونیوالی رپورٹس.

European Statistics Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں ستمبر کے دوران  خطے کا Producers Price Index منفی 0.6 فیصد رہا۔ جبکہ اس سے قبل منفی 0.3 فیصد پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ اگست کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.5 فیصد رہی تھی۔ سالانہ انڈیکس منفی 7.6 فیصد آیا ہے۔ اس طرح یہ رپورٹ European Economy کا مثبت  منظرنامہ پیش کر رہی ہے .

ڈیٹا سے Headline Inflation میں کمی اور Recession کے  خدشے کی نفی  ظاہر ہو رہی ہے . یہی وجہ ہے کہ ECB کی آئندہ میٹنگ میں Policy Rates میں کمی کے امکانات بڑھ گئے. یہی وجہ ہے کہ Euro کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں.

EURUSD کا تکنیکی جائزہ.

آج تکنیکی اعتبار سے EURUSD  اپنی 20 اور 50 روزہ Moving Averages کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے.   جبکہ اسکا RSI  بھی وسطی نقطے کے قریب ہے .  تکنیکی انڈیکیٹرز مجموعی طور پر منفی منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں اسوقت یہ 1.1030 کے قریب اتار چڑھاؤ کا شکار ہے.

EURUSD 3RD October
EURUSD 3RD October

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button