ایشیائی اسٹاکس میں کاروباری سرگرمیوں کا منفی اختتام

آج ایشیائی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام منفی رجحان کے ساتھ ہوا ہے جس کی بنیادی وجہ چین کی طرف سے کورونا کی پابندیوں میں نرمی کے باوجود عالمی رسد کی بحالی کے سلسلے میں پائی جانیوالی بے یقینی ہے۔ آج Hangseng انڈیکس میں 581 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد یہ 19 ہزار کی نفسیاتی سپورٹ کو توڑ کر 18862 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ ہانگ کانگ کے Tech Index میں 2.92 فیصد کی کمی دیکھی گئی ہے۔ آج انڈیکس میں گراوٹ کے باوجود ایئر لائنز اسٹاکس کی قدر میں اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیکنالوجی اسٹاکس (Tech Stocks) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔ Shenzhen Index آج 19 پوائنٹس کے اضافے سے 11418 کی سطح پر آ گیا ہے دوسری طرف Shanghai Composite میں دن کا اختتام 12 پوائنٹس نیچے 3199 کی سطح پر ہوا ہے۔

آج KOSPI میں بھی دن کا اختتام 10 پوائنٹس کی کمی اور ملے رجحان کے ساتھ 2382 کی سطح پر ہوا ہے جسکی بنیادی وجوہات میں چینی رسد کی بحالی کے سلسلے میں کسی واضح اعلان کے نہ ہونے کے علاوہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات اور خطے میں پائی جانیوالی کشیدگی ہے۔ Straight Times Index بھی 19 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد انڈیکس 3232 کی سطح پر آ گیا ہے۔ ایشیائی بینچ مارک CNBC100 میں بھی دن کا اختتام 130 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 7848 کی سطح پر ہوا ہے۔ انڈیکس میں دن کا آغاز 7957 سے ہوا جبکہ اس کی بلند ترین سطح 7981 اور کم ترین لیول 7839 رہا ہے۔ تائیوان اسٹاک ایکسچینج (TSEC) میں بھی کاروباری سرگرمیاں 98 پوائنٹس نیچے 14630 پر بند ہوئی ہیں۔

اگر جاپانی اسٹاکس انڈیکس Nikkei225 کا جائزہ لیں تو دن کا اختتام 199 پوائنٹس نیچے 27686 پر ہوا ہے۔ جاپانی اسٹاکس میں گذشتہ رات (ایشیائی وقت کے مطابق) سے ہی Wall Street میں شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسکی بلند ترین سطح 27786 اور کم ترین لیول 27646 رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button