FOMC کا فیصلہ ،Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ.

پالیسی ریٹس طویل المدتی بنیادوں پر موجودہ سطح پر رہیں گے۔

FOMC نے US Monetary Policy کا اعلان کر دیا یے۔ Interest Rate موجودہ سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھا گیا یے ۔

FOMC فیصلے کی تفصیلات۔

فیڈرل ریزرو اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کے دو روز اجلاس ختم ہونے پر جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں اگرچہ شرح سود تبدیل نہیں کی گئی۔ تاہم سخت Monetary Policy آئندہ 15 ماہ تک موجودہ سطح پر ہی برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جاری کردہ بیان کے مطابق پالیسی ساز اراکین کی متفقہ رائے ہے کہ افراط زر (Inflation) کی سطح مقرر کردہ ہدف 2 فیصد کے حصول تک ٹرمینل ریٹس میں کمی نہیں کی جائے گی۔

FOMC کا فیصلہ ،Interest Rate بغیر کسی تبدیلی کے برقرار ، امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ.

تاہم 2024ء کے اختتام پر ان میں مرحلہ وار نرمی کی جا سکتی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معاشی ماہرین اور ادارے Tightening Cycle بند کئے جانے کی توقع کر رہے تھے۔ یہ پیشگوئی جزوی طور پر درست ثابت ہوئی۔ لیکن مانیٹری پالیسی کے حوالے سے جارحانہ انداز میں بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

سخت مانیٹری پالیسی گروتھ ریٹ کے راستے  میں رکاوٹ نہیں ہے .

FOMC نے واضح کیا کہ وہ Rate Hike Program معطل کر رہے ہیں۔ اور اس دوران معاشی رپورٹس کا بغور جائزہ لیں گے۔ اگر Headline Inflation کی ریڈنگ دوبارہ بڑھتی ہوئی دکھائی دی تو پالیسی ریٹس کا دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔ کمیٹی  نے بتایا کہ لیبر مارکیٹ مسلسل ماہانہ بنیادوں پر لاکھوں نئے کانٹریکٹس جاری کر رہی ہے۔  اس سے یہ نتیجہ اخذ کیا جا سکتا ہے کہ مانیٹری پالیسی کے سخت ہونے سے بھی گروتھ ریٹ میں اضافہ کیا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

فیصلہ سامنے آنے پر امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ اثاثوں میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ پلیئرز چیئرمین فیڈ جیروم پاول کی پریس کانفرنس پر کا انتظار کر رہے ہیں ۔معاشی ماہرین کے مطابق فیصلے  سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button