PSX میں دن کا مثبت اختتام، IMF کے ساتھ معاہدے کی توقعات.

KSE100 Index closed on Ever High above 80 thousand, Exploration of Gas Reserviors catalyzed

IMF کے ساتھ معاہدے کی توقعات اور گزشتہ روز نئے Gas Reservoirs کی دریافت کے بعد PSX میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی. آج بینچ مارک انڈیکس پہلی بار تاریخ کی بلند ترین سطح 80 ہزار سے اوپر بند ہوا. اس طرح Pakistani Budget کی منظوری کے بعد سے شروع ہونیوالا سرمایہ کاری کا تسلسل آج بھی جاری رہا.

IMF کے ساتھ معاہدے کی توقعات اور PSX پر اثرات.

12 جون کو  بجٹ پیش کیے جانے کے بعد سے KSE100 میں 10 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ہے، جس کی وجہ Pakistani Economy کو مضبوط بنانے کے لئے International Monetary Fund کے ساتھ معاہدے کی توقع ہے.

دریں اثنا حکومت نے کہا ہے کہ رواں ماہ یا اگلے ماہ IMF کے ساتھ معاہدے کے بعد Tax to GDP تناسب کو 14 فیصد تک بڑھانے کے ساتھ ساتھ Exports اور Foreign Investment کی شرح میں اضافے کے لیے ایک Economic Reforms Agenda قوم کے سامنے رکھا جائے گا۔

ان تمام خبروں کو Pakistan Stock Exchange کے سرمایہ کاروں نے انتہائی مثبت سگنلز کے طور پر لیا. اور PSX Market Cap سات سالوں کے بعد 70 ارب ڈالرز تک آ گیا.

Pakistani CPI Report کے اثرات.

Pakistan Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  جون کے  دوران Annual CPI گزشتہ ماہ کی نسبت اضافے سے 12.6 پر آ گئی. جبکہ معاشی ماہرین اتنی ہی توقع کر رہے تھے. واضح رہے جنوری میں یہ  1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار  48 فیصد پر آئی تھی. اس طرح مہنگائی کا  52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا.

اعداد و شمار کے مطابق Inflation کنٹرول کرنے میں سب سے بڑا حصّہ Natural Gas کا رہا . جس کی قیمتوں میں گزشتہ ماہ 40 فیصد کمی آئی . جبکہ اس کے علاوہ اشیائے خوردونوش بالخصوص سبزیوں اور پھلوں میں مہنگائی کی شرح 10 فیصد سے کم  رہی . توقعات سے مثبت ڈیٹا ریلیز ہونے سے سرمایہ کاری کے رجحان کی حوصلہ افزائی ہوئی.

CPI کے تحت 51 ضروری اشیا کی قیمتیں ملک کے 17 شہروں کی 50 مارکیٹوں سے جائزہ لینے کے بعد حاصل کی جاتی ہیں، زیر جائزہ مدت کے دوران 15 مصنوعات کی قیمتوں میں کمی. 8 کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 28 اشیا کی قیمتیں مستحکم رہیں

نئے Gas Reservoirs کی دریافت.

آج مارکیٹ میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری Oil and Gas Exploration سیکٹر میں ہوئی. گزشتہ روز پاکستان کے  صوبہ سندھ میں نئے Gas Reservoirs کی دریافت کے بعد PPL کی شیئر ویلیو میں تیزی دیکھی گئی. یہ اعلان Pakistan Stock Exchange کے ٹریڈنگ سیشن کے دوران نوٹیفکیشن کے ذریعے کیا گیا. جس کے بعد Pakistani Leading Oil and Gas Exploration Company کے شیئرز کی طلب میں اضافہ ہوا.

آج کے سیشن میں یہ سیکٹر سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز رہا. جس سے مارکیٹ کا مجموعی منظرنامہ بھی مثبت ہو گیا.

مارکیٹ کی صورتحال.

Pakistan Stock Market میں معاشی سرگرمیوں کے آغاز سے ہی مثبت رجحان ریکارڈ کیا گیا. جو کہ دن کے اختتام تک برقرار رہا. KSE100 انڈیکس 680 پوائنٹس اضافے سے 80233 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 79697 سے 80405 کے درمیان رہی.

PSX میں دن کا مثبت اختتام، IMF کے ساتھ معاہدے کی توقعات.
KSE100 as on 3rd July 2024

دوسری طرف Benchmark انڈیکس KSE30 میں بھی تیزی کا رجحان جاری رہا.  جو کہ 215 پوائنٹس اوپر 25799 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 25631 سے 25881 کے درمیان رہی.

PSX میں دن کا مثبت اختتام، IMF کے ساتھ معاہدے کی توقعات.
KSE30 as on 3rd July 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button