امریکی اسٹاکس میں دن کا مثبت اختتام ، اہم معاشی ڈیٹا کا انتظار
محتاط مارکیٹ موڈ کے باوجود اختتامی سیشنز کے دوران متاثرکن خریداری
امریکی اسٹاکس میں کاروباری دن کا اختتام تیزی کے رجحان پر ہوا ہے۔ رواں ہفتے اہم معاشی رپورٹس کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں ۔ اسی وجہ سے امریکی ڈالر میں اتار چڑھاؤ جاری ہے ۔ جو اپنے حریف ٹریڈنگ اثاثوں میں بھی بغیر سمت ٹریڈ کا سبب بن رہا ہے۔
معاشی ڈیٹا اور مارکیٹ موڈ امریکی اسٹاکس پر کیسے اثرانداز ہو رہا ہے۔ ؟
امریکی سیشنز کے آغاز پر US Bonds Yields میں ہونیوالی کمی سے ڈالر کسی حد تک دباؤ میں آ گیا جس سے دن کے وسطی اور اختتامی سیشنز میں اسٹاکس مشبت کارکردگی کا مظاھرہ کرنے میں کامیاب رہے .
رواں ہفتے کے دوران U.S PCE Data , Jolts Jobs Openings سمیت دوسرے کوارٹر کی US GDP Report اور U.S Non Farm Payroll جیسا ہائی پروفائل ڈیٹا ریلیز ہونیوالا ہے۔ یہ تمام اعداد و شمار امریکی فیڈرل ریزرو کی مانیٹری پالیسی اور Rate Hike Program کے مستقبل پر اثر انداز ہو سکتے ہیں.
جیسا کہ اختتام ہفتہ پر Jackson Hole Symposium میں تقریر کرتے ہوئے سربراہ فیڈرل ریزرو جیروم پاول نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر Interest Rate میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ یہ اسوقت ہو گا جب افراط زر (Inflation) قابو سے باہر اور 2 فیصد کے مقررہ ہدف تک لانے میں ناکامی ہوئی۔ انکے الفاظ سے رواں ہفتے شیڈولڈ معاشی رپورٹس کی اہمیت واضح ہو رہی ہے۔ کیونکہ FOMC میٹنگ سے پہلے یہ آخری ہائی پروفائل ڈیٹا ہو گا۔
یہی وجہ ہے کہ مارکیٹ پلیئرز خاصا محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں۔ آج دن کے ابتدائی سیشن میں وال اسٹریٹ میں ٹریڈنگ والیوم معمول سے کم تھا اور فوکس Jolts Jobs Opening پر تھا۔ تاہم اسکے بعد خریداری کی لہر آئی اور مومینٹم تبدیل ہو جس سے اختتام مثبت سطح پر ہوا۔
کرنسیز کی نسبت اسٹاکس قدرے مستحکم
امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو سمیت دیگر تمام کرنسیز دو ہفتوں سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اطالوی بینکنگ بحران کے بعد سے سرمایہ کاروں میں مالیاتی نظام کے حوالے سے رسک فیکٹر بڑھ گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ G-10 ممالک کی طاقتور کرنسیز ایک خاص رینج میں ٹریڈ کر رہی ہیں۔ اس کے برعکس اسٹاکس کی طلب ایک خاص سطح پر برقرار رہی ہے اور وہ گراوٹ کے شکار نہیں ہوئے۔
مارکیٹ کی صورتحال
Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام انڈیکس میں 213 پوائنٹس اضافے سے 34559 پر ہوا۔ اسکی کم ترین سطح 34441 اور بلند ترین 34652 رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں 22 کروڑ 72 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔
Nasdaq میں دن بھر اتار چڑھاؤ جاری رہا۔ لیکن اختتامی سیشن میں سرمایہ کاروں کی واپسی سے Composite Index معاشی سرگرمیاں 114 پوائنٹس اوپر 13705 پر بند کرنے میں کامیاب رہا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13626 سے 13735 کے درمیان رہی جبکہ مارکیٹ میں 67 کروڑ 55 لاکھ شیئرز کا تبادلہ ہوا۔
نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) , وال اسٹریٹ اور S&P میں بھی مجموعی منظرنامہ مثبت رہا تاہم سرمایہ کاری کے حجم اور شیئر والیوم میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔