جاپانی ین کے میں گراوٹ جاری آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر میں تیزی۔ ایشیاء پیسیفک سیشنز کا احوال

آج جاپانی ین تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) آج مجموعی طور پر 0.12 فیصد تیزی کے ساتھ 150.26 کی سطح پر آ گیا یے۔ واضح رہے کہ کل بھی توقع تھی کہ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کی طرف سے اوپن مارکیٹ مداخلت ( Open Market Interference ) کی جائے گی تاہم اعلانات کے باوجود ایسا کچھ نہیں کیا گیا۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) آج 0.01 فیصد تیزی کے ساتھ 146.92 کی سطح پر آ گیا ہے یہاں یہ بتاتے چلیں کہ یہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو کی تاریخ کی بلند ترین سطح ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ Aussies ڈالر آج 0.05 فیصد مستحکم ہو کر 94.29 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

آج امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/USD ) میں معمولی گراوٹ دیکھی جا رہی ہے تاہم آسٹریلین ڈالر 0.6250 کی نفسیاتی حد کے اوپر 0.6270 کی سطح پر مجموعی طور پر مستحکم دکھائی دے رہا ہے۔ نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر ( AUD/NZD ) میں مجموعی طور پر تیزی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔ آسٹریلین ڈالر 0.001 فیصد مستحکم ہو کر 1.1070 پر آ گیا ہے۔ جبکہ کینیڈین ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر ( AUD/CAD ) میں خلاف توقع مندی نظر آ رہی ہے اور مجموعی طور پر 0.001 فیصد گراوٹ کے ساتھ 0.864 کی سطح پر آ گیا ہے۔

آج نیوزی لینڈ ڈالر انتہائی مثبت ٹریڈ رپورٹ کے باوجود دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ گذشتہ 24 گھنوں کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD ) 0.003 فیصد نیچے 0.5650 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button