US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، US Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی

US Retail Sales expanded 0.3 percent in November, enhanced chances To Cut Rates

US Stocks میں دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے. گزشتہ روز US Retail Sales Report ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی نظر آ رہی ہے. جس کا ایڈوانٹیج Global Stocks نے حاصل کیا .

US Retail Sales report کے اعداد و شمار US Stocks پر کیسے اثر انداز ہوئے. ؟

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر 2023ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 0.3 فیصد بڑھی۔ جبکہ معاشی ماہرین 0.1 فیصد کمی کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.2 فیصد ، Control Group میں 0.4 فیصد جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.50 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ اکتوبر 2023ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.53  رہی تھی۔ مجموعی طور پر  یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ مثبت رہی ہے۔

رپورٹ سے ملک میں Headline Inflation واضح طور پر کم ہو رہی ہے ، یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ Import Prices میں مسلسل چوتھے ماہ کمی آئی ہے . اس طرح Federal Reserve کے پاس آئندہ میٹنگ میں Interest Rates کم کرنے کا جواز پیدا ہوا  . یہی وہ محرک ہے جو کہ DXY میں گراوٹ اور Stocks کی طلب میں اضافے کا سبب بنا . 

FOMC فیصلے کے اثرات.

گزشتہ رات سینئر پالیسی ساز اراکین کی میٹنگ کے اختتام پر FOMC Monetary policy کا اعلان کر دیا گیا . Committee نے مسلسل دوسرے ماہ توقعات کے مطابق Terminal Rates بغیر کسی تبدیلی کے 5.6 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا . جبکہ سربراہ Federal Reserve جیروم پاول نے اپنی پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ وہ High Interest Rates طویل عرصے تک ہولڈ کرنے کی غلطی نہیں کریں گے . فیصلہ اور بیان سامنے آنے کے بعد US Dollar کی طلب میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر اسٹاکس میں بڑی خرید داری ریکارڈ کی گئی.

مارکیٹس کی صورتحال.

Dow Jones Industrial Average میں دن کا اختتام مثبت انداز میں ہوا .  انڈیکس 158 پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار کی نفسیاتی سطح سے اوپر  37248 پر بند ہوا . اسکی ٹریڈنگ رینج 37051 سے 37287 کے درمیان رہی. جبکہ مارکیٹ میں 45 کروڑ 81 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، US Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq Composite میں بھی تیزی ریکارڈ کی گئی .معاشی سرگرمیاں 27 پوائنٹس اضافے  کے ساتھ 14761 پر بند ہوئیں  ۔ اسکی کم ترین سطح 14642  جبکہ مارکیٹ کا مجموعی شیئر والیوم 1 ارب 58 کروڑ 4 لاکھ رہا.

US Stocks میں دن کا مثبت اختتام، US Dollar Index اور Bonds Yields میں کمی
Nasdaq Composite

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button