TOMCL میں تیزی کا رجحان ۔ دوسرے کوارٹر کی Financial Report جاری۔

دوسرے کوارٹر کے دوران کمپنی کا ریونیو 4 ارب 65 کروڑ روپے سے زائد رہا۔ 10 فیصد بونس شیئرز کا اعلان۔

TOMCL کی Financial Report جاری کر دی گئی۔ جس کے بعد کمپنی کی شیئرز ویلیو میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

TOMCL کے معاشی نتائج کی تفصیلات۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جاری کئے گئے خصوصی سرکلر میں The Organic Meat Company Limited کی طرف سے دوسرے کوارٹر کے معاشی نتائج ڈیکلیئر کئے گئے۔ جن کے مطابق کمپنی کے شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس 2 اکتوبر کو کراچی میں منعقد ہوا۔ انتظامیہ کی طرف سے معاشی نتائج پیش کئے گئے۔ تمام شیئر ہولڈرز کے ساتھ کمپنی کی معاشی صورتحال اور مستقبل کے منصوبے شیئر کئے گئے۔ جن کی متفقہ طور پر منظوری دی گئی۔

TOMCL میں تیزی کا رجحان ۔ دوسرے کوارٹر کی Financial Report جاری۔

ڈیکلیریشن کے مطابق دوسرے کوارٹر میں کمپنی کا نیٹ پرافٹ 6 ارب 92 کروڑ روپے رہا ۔ اس طرح پیش کیا جانیوالا EPS پہلے کوارٹر سے 5 فیصد زائد رہا۔ جس سے مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں اسکے مسلسل Diversity ہوتے ہوئے کاروبار کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ بتاتے چلیں کہ اس معاشی دورانئے میں ادا کردہ ٹیکس 43 کروڑ 93 لاکھ روپے تھا۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز نے تمام شیئر ہولڈرز کیلئے 10 فیصد بونس شیئرز کا فیصلہ بھی کیا۔ تاہم کسی قسم کا Dividend اناؤنس نہیں کیا گیا۔

کمپنی کا تعارف. 

The Organic Meat Company Limited کا قیام 14 جولائی 2010 کو بطور پبلک لمیٹڈ کمپنی عمل میں لیا گیا . اسی وقت یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے فوڈ اینڈ پرسنل کیئر سیکٹر میں رجسٹرڈ کی گئی . اسکا بنیادی سرمایہ تشکیل کے وقت دو ارب 81 کروڑ پوپے رکھا گیا .

تاہم سیکیوریٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان میں اسکا ادا شدہ سرمایہ تیرہ کروڑ 49 لاکھ شیئرز پر مشتمل ہے جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے چھ کروڑ سات لاکھ شیئرز دستیاب ہیں . جو کہ مجموعی تعداد کا 45 فیصد بنتے ہیں . اسے دونوں طرح کی ٹریڈ یعنی انٹرا ڈے اور ہولڈنگ کے لئے موزوں سمجھا جاتا ہے .  گزشتہ ایک سال کے دوران اسکی اسکی ٹریڈنگ رینج 18 روپے 20 پیسے سے 27 روپے 50 پیسے کے درمیان رہی ہے .

کمپنی کا بنیادی کاروبار مقامی اور بین الاقوامی مارکیٹس میں تازہ اور فروزن حلال گوشت کی سپلائی ہے . اس حوالے سے اسکی ٹارگٹ مارکیٹ میں یورپی اور مشرق وسطیٰ کے ممالک آتے ہیں . جن میں سب سے زیادہ پاکستانی گوشت کی سپلائی سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور اٹلی کو کی جاتی ہے . 

مارکیٹ کا ردعمل۔

مثبت معاشی نتائج اور ریکارڈ پرافٹ سامنے آنے پر TOMCL کی شیئر ویلیو میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ 20 روپے 45 پیسے کی سطح سے آغاز کے بعد اسکی بلند ترین سطح 21 روہے 15 پیسے فی شیئر رہی۔ جبکہ اسوقت یہ گذشتہ روز کی اختتامی قیمت سے 60 پیسے اضافے سے 20 روپے 87 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج اس میں ٹریڈ ہونے والے شیئرز کی تعداد 24 لاکھ 18 ہزار ہے .

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button