Pakistan Stock Exchange میں مندی ، April میں Trade Deficit توقعات سے زیادہ.
KSE100 Index dropped below 71 thousand mark after two weeks of Bullish Sentiment
Pakistan Stock Exchange میں مندی ریکارڈ کی گئی ہے . اپریل میں Trade Deficit توقعات سے زیادہ آنے کے بعد مارکیٹ میں Selling Pressure دیکھا گیا . دو ہفتوں کے بعد KSE100 انڈیکس نفسیاتی سطح 71 ہزار سے نیچے آ گیا ، جس سے PSX کا Bullish Momentum ٹوٹتا ہوا نظر آ رہا ہے .
Pakistani Trade Report کی تفصیلات.
Pakistan میں اپریل کے دوران سالانہ بنیادوں پر Trade Deficit میں 180.58 فیصد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جو کہ گزشتہ ماہ کی ریڈنگ کے برعکس 2 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا۔
آج Department of Statistics نے Pakistani Trade Report جاری کر دی . جن کے مطابق گزشتہ ماہ سالانہ بنیادوں پر Annual Trade Deficit میں 180.58 فیصد کا بڑا اضافہ ہوا جبکہ اسی عرصے کے دوران Monthly Trade Deficit میں 3.16 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد و شمار کے مطابق اپریل کا کا خسارہ 2 ارب 37 کروڑ 40 لاکھ ڈالرز رہا، رواں مالی سال کے دس ماہ میں یہ 17.09 فیصد کم ہو گیا تھا اور جولائی سے اپریل کے دوران 19 ارب 51 کروڑ ڈالرز رہا۔
Department کا کہنا ہے کہ اپریل میں سالانہ بنیادوں پر Pakistani Exports میں 10.02 فیصد اضافہ ہوا، تاہم ماہانہ بنیادوں پر ان میں 8.67 فیصد کی کمی واقع ہوئی اور یہ 2 ارب 34 کروڑ ڈالرز رہیں.
یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ جولائی 2023 تا اپریل 2024 کے دوران Pakistani Imports میں 9.10 فیصد اضافہ ہوا اور 10 ماہ کا Import Volume مجموعی طور پر 25 ارب 28 کروڑ ڈالرز رہا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ رواں سال اپریل میں ان کا حجم 4 ارب 72 کروڑ ڈالرز رہا، رواں مالی سال کے 10 ماہ میں درآمدات میں 4.09 فیصد کی کمی رکارڈ کی گئی اور اس مدت میں ملکی درآمدات 44 ارب 79 کروڑ ڈالرز رہیں۔
Pakistan Stock Exchange کا ردعمل.
آج Pakistani Capital Market کے سرمایہ کار خاصے محتاط نظر آئے اور Selling Trend غالب رہا. جس کے بعد گزشتہ ایک ماہ سے جاری PSX Investment Rally ٹوٹتی ہوئی دکھائی دی .
KSE100 انڈیکس دو ہفتوں کے بعد پہلی بار 71 ہزار کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا . خیال رہے کہ 20 مارچ کو International Monetary Fund کی طرف سے Standby Arrangements کے تحت کئے جانیوالے Staff Level Agreement کے دوسرے جائزے کی رسمی منظوری دئیے جانے کے بعد سے Pakistani Stock Market میں تیزی کی لہر آئی تھی .
جبکہ Saudi Investment in Pakistan کے امکانات سے بھی Financial Indicators پر مثبت اثرات مرتب ہوئے. بالخصوص PSX کے Energy Stocks کی قدر آسمان کی بلندیوں سے باتیں کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے .
دوسری طرف KSE30 میں بھی یہی صورتحال دیکھی گئی. انڈیکس 160 پوائنٹس کی گراوٹ سے 23234 پر بند ہوا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔