PSX میں تیزی کا رجحان، Pak Afghan Transit trade دس روز کے بعد بحال کر دی گئی.

Election Campaigns continue while rehabilitation of relations with Iran also strengthening the Investor's confidence

PSX  میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے . جس کی بنیادی وجہ ملکی سرحدوں پر معمولات زندگی کی بحالی کے بعد سرمایہ کاروں کے اعتماد میں ہونیوالا اضافہ ہے. آج Pak Afghan Transit Trade دس روز معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی ہے اور حالیہ دنوں میں Iran کے ساتھ کشیدگی کے بعد تعلقات کی بحالی سے بھی Capital Market پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں.  جبکہ 8 فروری کو General Elections میں تاخیر کی افواہیں دم توڑتیں ہوئی نظر آ رہی ہیں.

Pak Afghan Transit Trade کی بحالی سے PSX پر کیا اثرات مرتب ہوئے؟

Pak Afghan Border  گزشتہ دس دن سے Transit Trade کے لیے بند تھا، دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے بعد Torkham Border باہمی  تجارت کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ تجارتی تعلقات کی معطلی پاکستان کی جانب سے ڈرائیورز پر پاسپورٹ اور ویزا کی شرط لاگو کیے جانے کے باعث ہوئی تھی . علاوہ ازیں Pakistani Security Forces پر سرحد پار سے ہونیوالے حملوں کے نتیجے میں بھی دونوں جانب کشیدگی پیدا ہوئی تھی .

بندش کے دوران دونوں اطراف پھل اور سبزیوں سے بھری ہزاروں گاڑیاں کھڑی رہیں، جس  کے باعث گاڑیوں میں موجود پھل اور سبزیاں خراب ہونےلگی تھیں۔ حکومت پاکستان پاک افغان طورخم بارڈرکو قومی دھارے میں لانے اورپاسپورٹ ویزے کے نظام کو لاگو کررہی ہے تو دوسری طرف ٹرانسپورٹرز بارڈر پر Sticker Visa کی سہولت اور بارڈر جلد از جلد کھولنے کا مطالبہ کررہے تھے۔

Transit Trade کی بحالی سے سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے . اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ Afghanistan میں حکومت کی تبدیلی اور طالبان کے قبضے سے Kabul Stock Exchange بند کر دی گئی تھی اور ہمسایہ ملک کا Corporate Sector اس سلسلے میں Pakistani Stock Market پر انحصار کرتا ہے . PSX میں 50 سے زائد Afghan کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں . یہی وجہ ہے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مارکیٹ مومینٹم پر اثر انداز ہوتے ہیں.

Iranian Foreign Minister کا متوقع دورہ پاکستان اور Diplomatic Relations کی بحالی.

گزشتہ ہفتے دونوں برادر ممالک کے درمیان کشیدگی اور جنگ کی سی صورتحال پیدا ہونے کے بعد اب تعلقات معمول پر آ رہے ہیں . Iranian Foreign Minister حسین امیر عبدلاحیان 29 فروی کو پاکستان کا دورہ کریں گے ، جس کی دعوت انکے پاکستانی ہم منصب جلیل عباس جیلانی نے دی تھی .

اس کے علاوہ بدھ کے روز سے دونوں ممالک کے سفیر بھی واپس آ جائیں گے . ان تعلقات کی بحالی میں دونوں کے مشترکہ دوستوں China اور Turkey نے اہم کردار ادا کیا اور ترک صدر رجب طیب اردگان کی ہدایات پر Turkish Foreign Minister دونوں ملکوں کی عسکری اور سیاسی قیادت سے رابطے میں رہے . اس پیشرفت کے ساتھ بھی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا اور ابتدائی سیشن میں ہی خرید داری کا رجحان دیکھا گیا.

مارکیٹ کی صورتحال.

آج KSE100 انڈیکس میں 500 پوائنٹس کی بحالی واقع ہوئی ہے . جس کے بعد یہ 64 ہزار کی نفسیاتی سطح عبور کرتے ہوئے 64506 پر آ گیا ہے . اس کی ٹریڈنگ رینج 63549 سے 64658 کے درمیان ہے .

PSX میں تیزی کا رجحان، Pak Afghan Transit trade دس روز کے بعد بحال کر دی گئی.
KSE100

دوسری طرف KSE30 میں بھی 172 پوائنٹس کی بحالی ریکارڈ کی گئی ہے . 

KSE30
KSE30

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button