AUDUSD کی 0.6500 کے قریب محدود رینج، RBA Monetary Policy کے انتظار میں سرمایہ کار محتاط
ASX200 declined sharply, squeezed demand for Aussie Dollar
AUDUSD نفسیاتی ہدف 0.6500 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ مارکیٹ فوکس RBA Monetary Policy کی طرف منتقل ہو گیا ہے . آج Asian Sessions کے دوران ASX200 میں شدید گراوٹ واقع ہوئی جس کے بعد Australian Dollar اپنی اسٹرینتھ کھوتا ہوا دکھا دیا.
RBA Monetary Policy کس طرح سے AUDUSD پر اثر انداز ہو سکتی ہے.؟
RBA Monetary Policy رواں ہفتے Monetary Policy کا اعلان کرنے والا ہے . اگرچہ گزشتہ ماہ گورنر مشعل بلک اپنی پریس کانفرنس کے دوران Rate Cut Program شروع کرنے کا واضح اعلان کر چکی ہیں تاہم مانیٹری پالیسی کمیٹی کے Shaddow Board نے اس بار ملک میں Consumer Price Index کی بڑھتی ہوئی شرح کو مدنظر رکھتے ہوئے High Interest Rates جاری رکھنے کی تجویز دی ہے . جس پر حتمی فیصلہ پالیسی اجلاس کے اختتام پر کیا جائے گا .
RBA Monetary policy کے بارے میں گورنر مشعل بلک کے خیالات.
گورنر مشعل نے عالمی تنازعات کو Financial Crisis کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔ اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم Globalization کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ Global Economy کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست California سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔
انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 4 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور Liquidity انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools بروئے کار لائے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ COVID19 کی عالمی وباء ، Ukraine پر روسی حملہ اور اب Middle East War نظام زر میں طلب کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ Chinese Economy کی سست روی اور Deflation معاشی اعشاریوں غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔
تکنیکی جائزہ.
چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر Australian Dollar نفسیاتی سطح 0.6500 کا دفاع کرنے کی کوشش کر رہا ہے . یہ اسکی اہم ترین تکنیکی سپورٹ اور بلش چنیل کا نقطۂ آغاز بھی ہے . یہ لیول اس لحاظ سے بھی اہمیت کا حامل ہے کہ یہاں پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ اور 50 روزہ موونگ ایوریج بھی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔