Gold Price میں 2360 کے قریب تیزی ، Chairman Fed کے بیانات سے US Dollar کا دفاعی انداز.

Commodities got advantage as Uncertainty continues on US Monetary Policy

Gold Price میں 2360 کے قریب تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے . جس کی بنیادی وجہ Chairman Fed کے بیانات سے US Dollar کا دفاعی انداز اختیار کر لینا ہے . اس صورتحال کا ایڈوانٹیج Bright Metal سمیت تمام Commodities نے حاصل کیا ہے.

Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے کہا ہے کہ اگرچہ US Labor Market گزشتہ کچھ عرصے کے دوران دباؤ میں دکھائی دی تاہم حقیقی طور پر مضبوط بنیادوں پر قائم ہے .

ان کا کہنا تھا کہ آج ریلیز ہونے والی US PPI Report کے اعداد و شمار بظاہر Headline Inflation میں اضافے کو ظاہر کر رہے ہیں. تاہم تکنیکی بنیادوں پر یہ ملی جلی صورتحال کو ظاہر کر رہے ہیں . اس لئے یہ نہیں کہا جا سکتا کہ US Monetary Policy میں نرمی کا سلسلہ کب سے شروع کرنا چاہیے.

جیروم پاول کے بیان سے Gold Price پر مرتب ہونے والے اثرات.

آج Federal Reserve کے سربراہ جیروم پاول نے Netherland Central Bank کے گورنر Klass Knot کے ساتھ Role of Central Banks in Financial Crisis کے موضوع پر منعقد ہونیوالی Television Debate میں حصہ لیا . جس میں انہوں نے موجودہ سخت  Monetary Policy  کی وجوہات پر تفصیل سے بات چیت کی .بیان سے US Dollar کی بڑے پیمانے پر فروخت ریکارڈ کی گئی . جس کے بعد Gold Price میں تیزی ریکارڈ کی گئی اور سنہری دھات کی طلب میں اضافہ ہوا. 

انکے اس بیان سے  Markets میں Inflation اور آنیوالی FOMC Meeting کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوا . جس سے Safe Heaven Assets کی طلب میں اضافہ ہوا.

Chairman Federal Reserve نے مزید کیا کہا ؟

انہوں  نے کہا کہ Policy Rates کبھی بھی ایک خاص حد سے زیادہ نہیں بڑھائے جا سکتے . بلکہ جائز حدود میں Open Market Intervention بھی کرنی پڑتی ہے . US Fed بھی Bonds Selling Operations کرتا ہے ، تاہم اسے کبھی بھی Auction کے بغیر یا کسی اور Financial Market میں نہیں کیا گیا بلکہ صرف US Capital Markets تک محدود رکھا گیا.

جیروم پاول نے کہا کہ Headline Inflation کے  حوالے سے رواں سال کا پہلا کوارٹر انتہائی اہم رہا . جس میں نہ صرف US Consumer Price Index کا تجزیہ کیا گیا بلکہ صارفین کی Buying Power پر بھی Real Sector Growth کے مطابق رائے قائم ہوئی . مارکیٹس میں پھیلنے والی افواہوں کے برعکس مثبت منظرنامہ نظر آیا.

تکنیکی تجزیہ.

تکنیکی اعتباز سے Gold چار گھنٹوں کے Trade Chart پر اپنی  20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ  2330 ڈالرز کی  سطح پر ہے . یہ  Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے  US Sessions  کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت  ہے.  14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ خرید داری کا رجحان  جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے.

Gold Price میں 2360 کے قریب تیزی ، Chairman Fed کے بیانات سے US Dollar کا دفاعی انداز.
Gold Price 15th May 2024

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button