US Nonfarm Payroll کے Markets پر متوقع اثرات.

Investors are cautious for fresh impetus, Rates Cut bets catalyzed Risk on environment

US Nonfarm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ Labor Market میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات Economy اور Markets دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں

US Nonfarm Payroll Report کی اہمیت

رواں ہفتے  Chairman fed  کی تقریر  اور Rate Cut Policy پر  بحث سمیٹے جانے کے بعد یہ پہلی Non-Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح جولائی 2024ء کا ۔یہ ڈیٹا Inflation کے Labor Market پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔

اس کے علاوہ Federal Reserve اور European Central Bank کی  مستقبل میں Monetary Policies  بارے کسی حد تک  بےیقینی کی وجہ سے  دباؤ کا شکار US Dollar اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ  سے Global Markets کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

US Nonfarm Payroll کے Markets پر متوقع اثرات.
Economic Calendar highlighting US Nonfarm Payroll Report during US Sessions

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں، کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے، US Labor Markets میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے،، فارمز کے ورکرز، اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔

معاشی ماہرین آج کی رپورٹ کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کر رہے ہیں ؟

آج کی NFP بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے.کہ جولائی 2024ء کے دوران US Labor Market میں 1 لاکھ 90 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں، کہ جون میں 2 لاکھ 6 ہزار کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ رپورٹ کی نسبت اعداد شمار کم رہنے کی توقع ہے.

معاشی ماہرین پہلے کوارٹر  کی اختتامی رپورٹس کو Inflationary Shocks سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ رواں سال کے آغاز پر لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار رہا. جس کی بنیادی وجوہات Middle East War میں امریکی موقف. اور Rate Hike Program بند ہونے کے بعد Interest Rates میں کمی پر بحث.  اور Inflation کی غیر یقینی صورتحال  ہیں.

 مارکیٹس پر  US Nonfarm Payroll کے ممکنہ اثرات۔

مثبت امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں US Dollar کی طلب  میں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ Gold سمیت دیگر Commodities  اسٹاکس اور Crypto Currencies کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے. کیونکہ Policy مرتب کرتے وقت  Federal Reserve جن معاشی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے ان میں یہ سرفہرست ہے۔

جیروم پاول FOMC کی ستمبر میٹنگ میں نرم Monetary Policy اختیار  کر سکتے ہیں. جس کا اعلان وہ گزشتہ ہفتے  اپنی تقریر میں  کر چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے   ضرورت پڑنے پر Interest Rates طویل  عرصے تک برقرار رکھنے کا بھی عندیہ دیا تھا .

اس طرح متضاد بیانات سے بھی غیر یقینی صورتحال  نے جنم لیا. .بتاتے چلیں کہ  مثبت Labor Data سے Markets کا Risk Factor  نیچے آ جاتا ہے. اور USD کی طلب  میں کمی جبکہ Gold اور Stocks کی طلب میں روائتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔

بھرپور اثرات کب ظاہر ہوتے ہیں.؟

رپورٹ کے اجراء سے  تیزی کا مومینٹم اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہ سکتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص Gold اور Platinum کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ USD کئی دن کیلئے دفاعی انداز اختیار کر لیتا ہے اور  عالمی مارکیٹس ایک واضح سمت اختیار کر جاتی ہیں.

منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں USD کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ ہوتا ہے. Euro, British Pound  اور Australian Dollar سمیت دیگر طاقتور عالمی Currencies میں گراوٹ ہوتی ہے۔ اسی طرح Gold اور Stocks کی طلب Risk Factor میں اضافے کے باعث کم ہو جاتی ہے۔

اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں. اور 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے. لیکن اس صورت میں بھی تمام مارکیٹس اگلی کسی بھی معاشی رپورٹ کے آنے تک ایک واضح Direction اختیار کر لیتی ہیں۔ روائتی طور پر ایسا ہوتا ہے.

ماہرین اسی وجہ سے گذشتہ سال کی اختتامی رپورٹس کو Recession  کا پہلو قرار دے رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء سے قبل Markets محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔

رواں ہفتے جاری ہونیولی پرائیویٹ کمپنیوں کی    ADP Employment رپورٹ اور Jolts Jobs Openings کے منفی اعداد و شمار کے بعد آج کی NFP میں بھی بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔ تاہم حتمی منظرنامہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12.30 بجے واضح ہو گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button