ٹیتھر نے مشکوک FTX Wallets بلیک لسٹ کر دیئے۔

کرپٹو پلیٹ فارم Tether نے ایف ٹی ایکس گیٹ اسکینڈل کے سامنے آنے کے بعد اسکے ڈیجیٹل والٹ (FTX Digital Wallet) کے ہیک ہونے اور مبینہ طور 60 ملیئن ڈالرز دے زائد کے اثاثے چوری ہونے کے بعد مشکوک FTX Wallets کو بلیک لسٹ کرنا شروع کر دیا ہے۔ کمپنی کی طرف سے جاری کردہ پیغام میں کہا گیا ہے کہ ہیکرز نے مختلف کرپٹو نیٹ ورکس سے 12 ملیئن ڈالرز سے زائد کے کرپٹو کوائنز چین لنک (LINK) ، Avax Holdings اور MATIX نیٹ ورکس دے پراسرار طور پر چرا لیے ہیں۔

ان نیٹ ورکس پر موجود کرپٹو والٹس میں سے بھی کئی ملیئن ڈالرز کے اثاثوں کی مشکوک نقل و حرکت کے سامنے آنے کے بعد ٹیتھر (Tether) کے 3.9 ملیئن اور ایولانچے (Avalanche) کے 27.5 ملیئن ڈالرز کے کرپٹو اثاثوں پر مشتمل والٹ بلاک کر دیئے گئے ہیں تا کہ Tether کے سرمایہ کاروں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button