ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

US CPI کے مثبت اعداد و شمار سے کساد بازاری کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی۔

ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں معاشی سرگرمیاں تیزی کے رجحان پر اختتام پذیر ہوئیں۔ توقعات کے مطابق US CPI Report آنے پر افراط زر اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر میں کمی آئی ہے۔ جس سے اسٹاکس کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا۔ تاہم بعد میں آنیوالی US Jobless Claims کے منفی اعداد و شمار سے ڈالر اسٹاکس سے Gains واپس حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔

تاہم اختتامی سیشن میں ایک مرتبہ پھر انرجی اسٹاکس میں ہونیوالی متاثرکن سرمایہ کاری سے مجموعی منظرنامہ مثبت رہا۔

معاشی رپورٹس ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج اور عالمی اسٹاکس پر کیسے اثر انداز ہوئیں۔ ؟

امریکی محکمہ شماریات (US CPI Bureau) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں Headline Inflation کی ماہانہ سطح توقعات کے مطابق 0.2 فیصد رہی۔ جبکہ گذشتہ ماہ بھی یہ ریڈنگ اتنی ہی رہی تھی۔ ڈیٹا کے مطابق سالانہ افراط زر 3.2 فیصد رہی ہے جبکہ 3.3 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر سالانہ فگرز کا جائزہ لیں تو سابقہ رپورٹ میں یہ لیول 3 فیصد آیا تھا۔

دوسری طرف Core Inflation کی ماہانہ سطح 0.2 اور سالانہ 4.7 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے گئے تخمینوں میں یہ لیولز 0.2 اور 4.8 فیصد تھے۔ اس طرح کئی پہلوؤں سے یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر آئی ہے۔ جس کے بعد عالمی اسٹاکس میں افراط زر (Inflation) اور کساد بازاری کے رسک فیکٹر میں کمی واقع ہوئی ہے اور انکی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔

امریکی ڈالر اور اسکی پروڈکٹس میں گراوٹ کی بڑی وجہ رپورٹ میں Headline اور Core Inflation کا توقعات سے کم رہنا تھا۔ جس کی وجہ سے ستمبر 2023ء کی FOMC میٹنگ میں فیڈرل ریزرو کے پاس Rate Hike Program بند یو معطل کرنے کا مضبوط جواز آ گیا ہے۔

ڈیٹا پبلش ہونے سے پہلے کینیڈین اسٹاک ایکسچینج (TSX) میں ٹریڈنگ والیوم کم تھا۔ US CPI کے بعد اسٹاکس میں متاثرکن خریداری ہوئی تاہم اس کے فوری بعد آنیوالی معاشی رپورٹ سے امریکی ڈالر بڑی گراوٹ سے بچنے میں کامیاب رہا۔

ہفتہ وار Jobless Claims امریکی ڈالر کیلئے موثر سپورٹ تاہم WTI کی شیئر ویلیو میں تیزی

جاری کردہ ڈیٹا میں ہفتہ وار بیروزگاری کے دعووں کی تعداد 2 لاکھ 48 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل 2 لاکھ 30 ہزار کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ فگرز 2 لاکھ 27 ہزار تھے۔ اس کے ساتھ ہی ملک بھر میں بیروزگاری کے سالانہ کلیمز 17 لاکھ 10 ہزار ہو گئے ہیں جو کہ لیبر مارکیٹ پر بڑھتے ہوئے دباؤ کو ظاہر کر رہے ہیں۔

اس رپورٹ سے لیبر مارکیٹ پر دباؤ ظاہر ہو رہا ہے۔ جو کہ Rates Hike Program جاری رکھنے کی ایڈوائس کر رہا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ڈیٹا سے امریکی ڈالر کو ٹیکنیکی سپورٹ حاصل ہوئی اور یہ کھوئی ہوئی قدر کا کچھ حصہ وصول کرنے میں کامیاب ہوا۔ جیسا کہ اوپر بیان ہوا ہے TSX میں WTI کی اسٹاک ویلیو میں تیزی کا رجحان ریا۔

مارکیٹ کی صورتحال

ٹورنٹو اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا مثبت اختتام

کینیڈین کیپٹیل مارکیٹ کے Composite Index میں دن کا اختتام 67 پوائنٹس کے اضافے سے 20342 پر یوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 20279 اور بلند ترین 20444 رہی۔ جبکہ کینیڈین بینچ مارک میں 20 کروڑ 9 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button