GBPUSD میں 1.2450 سے نیچے گراوٹ. UK Employment Report میں 1لاکھ 56 ہزار ملازمتوں کی کمی.
March Jobs Report shows Unemployment Rate at 4.2%, Highest in Six Months
GBPUSD میں 1.2450 سے نیچے گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے . UK Employment Report میں 1لاکھ 56 ہزار ملازمتوں کی کمی ظاہر ہونے کے بعد Pound to USD کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے . توقع سے منفی رپورٹ British Labor Market پر شدید دباؤ کو ظاہر کر رہی ہے .
UK Employment Report کی تفصیلات.
Office For National Statistics کے جاری کردہ ڈیٹا میں Unemployment کی سطح 4.2 فیصد رہی . جبکہ معاشی ماہرین 4.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ اعداد و شمار کا تقابلہ فروری 2024 کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 3.9 فیصد تھی. نئی ملازمتوں کی تعداد 10 ہزار جبکہ اپنی پوزیشنز چھوڑنے والوں کی تعداد 34 ہزار رہی.
جاری کردہ ڈیٹا کے مطابق British Labour Market میں 2 لاکھ 24 ہزار ملازمین کے Public Sector contracts کینسل ہوئے ۔ جبکہ 56 ہزار اضافے کی توقع تھی۔ واضح رہے کہ فروری کی ریڈنگ 30 ہزار اضافے کی تھی۔ اس طرح Unemployment Rate میں اضافہ اور Labour Market پر دباؤ تشویشناک حد تک برقرار ہے۔ جو کہ Europe کی سب سے بڑی Economy پر Inflation اور Recession کے شدید اثرات کی نشاندہی کر رہا ہے۔
رپورٹ سے British Economy کی کیا عکاسی ہو رہی ہے .؟
Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے دنیا کی یہ طاقتور ترین اقتصادی طاقت معاشی بحالی کی جدوجہد کرتی ہوئی دکھائی دے رہی ہے . گزشتہ دو سالوں کے دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس پلان نہ دینے کے سبب تبدیل ہوئے ، خود رشی سوناک کی مرتبہ ملک میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں . جبکہ انکی پیشرو لیز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں . اگرچہ حالیہ عرصے میں Consumer Price Index میں کمی آئی ہے تاہم اسوقت بھی ملک میں Energy Crisis جاری ہے ، جن کی قیمتیں World War 2 کے بعد بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں .
حالیہ عرصے کے دوران British Government کی جانب سے متعدد اقدامات کئے گئے ہیں. تاہم اسکے باوجود Ukraine War اور Middle East War جیسے Geopolitical تنازعات سے ملک ایک مرتبہ پھر Recession کی طرف بڑھ رہا ہے . گزشتہ ہفتے Yemen پر حملے اور Red Sea Seizure سے ایک نیا معاشی بحران پیدا ہونے کا خدشہ ہے ، خیال رہے کیہ اس حملے کے بعد Sunak Administration سخت تنقید کی زد میں ہے
GBPUSD کا ردعمل.
Pound to USD رپورٹ منظرعام پر آنے کے بعد 0.6 فیصد مندی کے ساتھ 1.2450 کی سطح سے نیچے آ گیا۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 1.2413 سے 1.2486 کے درمیان رہی۔ اسوقت یہ نفسیاتی ہدف 1.2450 دوبارہ حاصل کرنے کے لئے اسٹرینتھ جمع کرتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔ رپورٹ جاری ہونے کے بعد یہ 1.2400 سے بھی نیچے آتا ہوا دکھائی دے رہا تھا ۔ ت آج کے ڈیٹا سے British Pound کی طلب میں کمی آئی ہے اور European Sessions کے دوران سرمایہ کاروں کی طرف سے فروخت کا رجحان نظر آ رہا ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔