آسٹریلین پی۔ایم۔آئی رپورٹ۔ مسلسل چھٹے مہینے معیشت میں وسعت لیکن پیداواری لاگت میں اضافہ۔

ریزرو بینک آف آسٹریلیا نے پی۔ایم۔آئی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق صنعتی شعبے کہ وسعت 55.7 فیصد رہی جبکہ اس سے پہلے 56.2 فیصد رہی لیکن سروسز کے شعبے میں توقعات کے برعکس پرائیویٹ سیکٹر کی گروتھ کم ہو کر 50.4 فیصد رہی ہے جبکہ اس سے پچھلے مہینے میں 52.6 فیصد رہی۔ دوسری طرف کمپوزیٹ سیکٹر میں شرح نمو 50.6 فیصد رہی جو کہ مئی کے 52.6 کے مقابلے میں دو فیصد کم ہے۔ ریزرو بینک آف آسٹریلیا کے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق صنعتی پیداوار میں مسلسل چھٹے مہینے اضافہ ہوا جو کہ مئی کی نسبت 6 فیصد زائد ہے۔ لیکن چینی لاک ڈاون کی وجہ سے خام مال کے ریٹس میں نمایاں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ گئی ہے اور اسی وجہ سے پی۔ایم۔آئی کے اعداد و شمار میں جون کی نسبت کمی دیکھی جا رہی ہے حالانکہ معیشت کے تمام شعبوں میں پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button