CAC40 میں دن کا ملا جلا آغاز ، French Trade Balance جنوری میں 6.8 ارب یورو سکڑ گیا.

Downbeat Exports diminished demand for European Stocks amid new wave of Recession

CAC40 میں کاروباری دن کا  آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا . French Trade Balance کے توقعات سے منفی اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اپنا لیا ہے. جس سے  European Stocks کی طلب میں کمی واقع ہوئی ہے .

French Trade Balance Report کی تفصیلات

French Statistics Bureau  کی پبلش کردہ رپورٹ میں جنوری کے دوران Trade Deficit کی سطح 6.80 بلیئن یورو رہی۔ جبکہ 6 بلیئن کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس ڈیٹا کا تقابلہ دسمبر 2023 کے ساتھ کیا جائے تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ  5.41 بلیئن تھی  تاہم نظرثانی شدہ اعداد و شمار 5.93 ارب یورو آئے تھے۔

یہ  اعداد و شمار تجارتی سرگرمیوں میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے . یورپی ملک کی Exports تین ماہ بعد1.3 فیصد کم ہوئی ہیں جبکہ Imports میں 0.8 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ France گزشتہ ایک سال سے سنگین معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے اور ملک میں Headline Inflation کی شرح دوہرے ہندسے تک پہنچ چکی ہے۔ بالخصوص Energy Resources کی قیمتیں عوام کی دسترس سے باہر ہو گئی ہیں۔

CAC40 کا ردعمل.

توقعات سے منفی  ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد  CAC40 میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا جبکہ ٹریڈنگ والیوم بھی خاصا کم ہے ۔ انڈیکس 2 پوائنٹس نیچے 7636 پر ٹریڈ کر تہا ہے۔ جبکہ ابتدائی سیشن کے دوران محض 30 لاکھ شیئرز کا لین دہن ہوا ہے .

CAC40 میں دن کا ملا جلا آغاز ، French Trade Balance جنوری میں 6.8 ارب یورو سکڑ گیا.
CAC40 Index

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button