نئے ایکو سسٹم کے ساتھ انضمام کے بعد ایتھیریم کی قدر میں مسلسل کمی کیوں ہو رہی ہی ؟

ایتھیریم (ETH ) کے نئے ایکو سسٹم (Eco System ) کا پس منظر

6 ستمبر 2022ء کو ایتھیریم (Ethereum ) نے Carbon Emissions سے پاک اپنے نئے ایکو سسٹم کے ساتھ انضمام کا آغاز کیا جسے The Merge کا نام دیا گیا۔ اس کا دوسرا اہم پہلو Mining کے عمل کا نئی بلاک چین (Block Chain ) کے پلیٹ فارم سے آغاز تھا۔ بلاشبہ ایک لمبے عرصے تک کاربن کے اخراج اور مائننگ کے ریاضیاتی عمل کے دوران ہزاروں سپر کمپیوٹرز کے استعمال سے ہزاروں میگاواٹ بجلی کے استعمال کی وجہ سے کرپٹو کرنسیز کو ماحولیاتی تحفظ کی تنظیموں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ کئی امریکی ریاستوں میں کرپٹو کرنسیز کی مائننگ (Mining ) پر پابندیوں کے لئے قوانین بھی منظور کئے گئے۔ جس کے بعد ایتھیریم کی انتظامیہ نے اپنے مائننگ کے عمل اور بلاک چین آپریشنز کو قابل تجدید توانائی (Renewable Energy ) پر منتقل کرنے کے منصوبے پر عمل کرنے کا فیصلہ کیا اور اسے ستمبر 2022 ء کے وسط تک عملی جامہ بھی پہنا دیا گیا

انضمام (The Merge ) کے بعد کا ٹیکنیکی جائزہ۔

13 سو کی نفسیاتی سپورٹ کھونے کے بعد سے ایتھیریم مسلسل اپنی قدر کی بحالی کی کوشش کر رہا ہے۔ نئے ایکو سسٹم سے انضمام کے وقت یعنی ستمبر 2022 ء کی ابتداء کے وقت ایتھیریم 16 سو ڈالر کی سطح پر تھا۔ اسکے بعد ستمبر کے آخر تک بٹ کوائن (BTC ) کے بعد دنیا کی دوسری بڑی کرپٹو کرنسی اس کے بعد سے لے کر اب تک اپنے تین بڑے سپورٹ لیولز کھو چکی ہے۔ تاہم اپنی 35 فیصد قدر کھو دینے کے بعد اب ایتھیریم 1284 کی سپورٹ پر موجود ہے اور اگر ایتھیریم اس سے بھی نیچے آتا ہے تو 1142 کی سپورٹ پر آ جائے گا جو کہ اس کا بیئرش زون ہے۔ لیکن یہاں سے اوپر 1300 کی پہلی نفسیاتی حد ( Resistance 1 ) اور 1384 کی دوسری نفسیاتی حد (Resistance 2 ) موجود ہے۔ گزشتہ 20 دن کی ایس۔ایم۔اے یعنی Simple Moving Average اور ڈی۔ایم۔اے (Daily Moving Average ) کا جائزہ لیں تو ہمیں پتہ چلتا ہے کہ 1384 کی نفسیاتی حد عبور کرنے کے بعد ایتھیریم Bullish Momentum اختیار کر لیتا ہے اور تیزی سے اپنی اوپر کے لیولز کو 1500 کی سطح تک بحال کر لیتا ہے لیکن اسے قائم رکھنے میں ناکام رہتا ہے۔ دوسری طرف گزشتہ ایک ماہ کی Trend Line یہ ظاہر کر رہی ہے کہ 1384 کی نفسیاتی حد عنور کرنے میں ناکامی کے بعد ایتھیریم اس سے نیچے 1300 سے 1360 کے درمیان سست روی یعنی Periodic Sleep کا شکار ہو جاتا ہے۔

کیا Merge کے بعد ایتھیریم اپنی بنیادیں کھو بیٹھا ہے ؟

شائد ایسا نہیں ہے۔ کرپٹو مایرین کے مطابق نئے ایکو سسٹم سے مطابقت کے لئے ہر کرپٹو کرنسی کو کچھ وقت درکار ہوتا ہے کیونکہ ایک بار اسکے سرمایہ کار سائیڈ لائن ہو جاتے ہیں ۔ تاہم کچھ وقت کے بعد دوبارہ اسکی طرف متوجہ یوتے ہیں۔ کیونکہ نئی بلاک چین میں دو دو اہم عوامل ہوتے ہیں۔ پہلے تو Proof Of Work یعنی تبدیلی کے مرحلے کو ثابت کرنا جس سے ایتھیریم بآسانی گزر چکا ہے۔ Proof of Stake یعنی ٹریڈ میں سرمایہ کاروں کی شیمولیت، یہ مرحلہ بھی ٹیسٹ ہو چکا ہے ۔جس کے بعد بٹ کوائن کا ایک مثبت ٹرینڈ اور سیک مثبت ٹریگر ایتھیریم کو 1500 کی سطح تک لے جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button