Australian CPI میں کمی اور AUDUSD – معیشت اور RBA Monetary Policy پر اثرات

Australian Dollar got Support as uncertainty raised on Rates Cut Policy

Australian CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے منفی اعداد و شمار سامنے آنے پر AUDUSD میں 0.6300 کے قریب بحالی دیکھی جا رہی ہے. RBA Monetary Policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہونے کے بعد Asian FX Sessions کے دوران  Aussie Dollar کی طلب میں اضافہ  ہوا.

واضح رہے کہ اس سے قبل Australian Dollar گزشتہ کئی روز سے  US Dollar Index کے مقابلے میں اتار چڑھاؤ کا شکار نظر آ رہا تھا.

Australian CPI Report کی تفصیلات.

Australian Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری میں Headline Inflation کی  سطح 2.4 فیصد رہی. جبکہ اس سے قبل 2.5 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ ماہانہ Consumer price Index  توقعات کے برعکس  0.3 فیصد رہا ہے۔ جبکہ متوقع شرح 0.4 فیصد تھی۔ اسی طرح Trimmed Mean Inflation یعنی Core CPI کی سطح بھی 2.7 فیصد رہی ہے جو کہ Reserve Bank of Australia کے تخمینے سے اوپر ہے.

خیال رہے کہ گزشتہ ماہ Australian Consumer Price Index اپنے  اعداد و شمار کے ساتھ معاشی ماہرین کے لئے ایک برا سرپرائز ہے. بتاتے چلیں کہ یہ گزشتہ تین سال کے دوران اسکی کی کم ترین سطح ہے.  جو کہ ملک میں موجود Economic Crisis میں کمی کی نشاندہی کر رہی ہے.

Australian Economy کی صورتحال۔

یہ رپورٹ آسٹریلیا کی CPI (Consumer Price Index) اور اس کے معیشت پر اثرات کو بیان کرتی ہے۔ فروری 2025 کے ماہانہ CPI کے مطابق افراطِ زر کی شرح 2.4% y/y (سال بہ سال) رہی، جو کہ متوقع 2.5% سے کم ہے اور پچھلے مہینے کی 2.5% سطح سے بھی نیچے ہے۔ یہ ایک مثبت اشارہ ہے کیونکہ یہ نہ صرف تجزیہ کاروں کی پیشگوئی سے کم ہے بلکہ Reserve Bank Of Australia (RBA) کے 2-3% کے ہدف سے بھی نیچے آ چکا ہے۔

Core Inflation اور RBA کا ہدف

آسٹریلیا میں Core Inflation کی پیمائش Trimmed Mean کے ذریعے کی جاتی ہے، جو کہ اس بار 2.7% y/y رہی، جبکہ پچھلے مہینے یہ 2.8% تھی۔ اس کا مطلب ہے کہ بنیادی افراطِ زر میں کمی آ رہی ہے، جو RBA کے لیے ایک مثبت پیشرفت ہے۔ RBA اور آسٹریلوی حکومت کے درمیان افراطِ زر کو درمیانی ہدف پر رکھنے کا معاہدہ ہے، اور موجودہ CPI ڈیٹا اس مقصد کے قریب دکھائی دیتا ہے۔

Quarterly Data کی اہمیت

یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ ماہانہ CPI اعداد و شمار تمام اجزاء پر مشتمل نہیں ہوتے. اس کا مکمل جائزہ ہمیں سہ ماہی CPI رپورٹ میں ملے گا جو اپریل میں متوقع ہے۔ تاہم، جنوری اور فروری کے نتائج مجموعی طور پر بہتر نظر آ رہے ہیں. جس سے یہ عندیہ ملتا ہے کہ سال کی پہلی سہ ماہی میں افراطِ زر کا دباؤ کم ہو سکتا ہے۔

AUDUSD اور RBA کی ممکنہ حکمتِ عملی

اس رپورٹ کے بعد آسٹریلوی ڈالر (AUDUSD) میں بحالی دیکھی گئی. اور یہ تقریباً 0.6304 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ موجودہ CPI ڈیٹا RBA Monetary Policy میں شرح سود کم کئے جانے کے امکانات کو کچھ حد تک بڑھا سکتا ہے. لیکن فوری طور پر ایسی کسی تبدیلی کی توقع نہیں کی جا رہی۔ RBA عام طور پر سہ ماہی ڈیٹا کو زیادہ اہمیت دیتا ہے. لہٰذا اگلے مہینے کے مکمل اعداد و شمار اس حوالے سے زیادہ وضاحت فراہم کریں گے۔

مجموعی طور پر آسٹریلیا کی معیشت میں افراطِ زر کی رفتار میں کمی ایک مثبت پیش رفت ہے. کیونکہ یہ RBA کے مقرر کردہ ہدف کے اندر آ رہی ہے۔ تاہم، مکمل تصویر سہ ماہی CPI رپورٹ کے بعد واضح ہوگی، جس سے یہ طے کرنے میں مدد ملے گی کہ RBA مستقبل میں شرح سود کے حوالے سے کیا حکمتِ عملی اپناتا ہے۔

AUDUSD کا تکنیکی جائزہ.

توقعات سے کم  Australian CPI سامنے آنے کے بعد Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا  . جو کہ Asian Sessions کے دوران 0.6300 کے قریب  ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دیا . ٹیکنیکی اعتبار سے آج AUD اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے اوپر آ گیا  ہے۔

AUDUSD as on 26th March 2025
AUDUSD as on 26th March 2025

اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6350 عبور کرنے کیلئے اسٹرینتھ جمع کوشش کر رہا ہے۔  14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ  کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6300 سے نیچے خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

موجودہ سطح Australian Dollar کے لئے اس اعتباز سے اہم ہے. کیونکے اس سے نیچے اسکا Bearish Regression Chanel شروع ہو جاتا ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 0.6280 ، 0.6265 اور 0.6230 جبکہ مزاحمتی حدیں 0.6330 ، 0.6360 اور 0.6385 ہیں.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

یہ بھی چیک کریں۔
Close
Back to top button