USD/JPY کی 137 کے قریب بحالی

آج USD/JPY ایشیائی سیشنز (Asian FX Sessions) کے آغاز سے ہی 135 کی سپورٹ سے اوپر مستحکم ہوتا ہوا نظر آ رہا ہے۔ سیشن کے اختتام پر امریکی ڈالر گذشتہ ایک ہفتے کی بلند ترین سطح 136.6500 پر متاثر کن Gains حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan) کے گورنر ہارو ہیکو کروڈا کے ضرورت سے زیادہ نرم مانیٹری پالیسی جاری رکھنے کے بیان کے بعد جاپانی کرنسی امریکی ڈالر کے مقابلے میں مسلسل گراوٹ کا شکار رہا۔ کروڈا نے اپنے بیان میں جاپانی ین کے اوپر کے طرف جانے سے معیشت کو درپیش افراط زر کے خطرات کو بھی دوہرایا ۔ جس کے بعد جاپانی ین کے Bulls سائیڈ لائن ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں اور امریکی ڈالر ایک بار پھر ین کے خلاف پیشقدمی کرتا ہوا دکھائی دیا اور مسلسل اپنی Gains میں اضافہ کرتا رہا۔ تاہم 137 کے قریب ہونیوالی شدید سیلنگ نے امریکی ڈالر کو ایشیائی کرنسی کے خلاف محدود رینج میں رہنے پر مجبور کر دیا۔ گذشتہ دو روز سے امریکی ڈالر کی پیشقدمی کی ایک اور بڑی وجہ مثبت امریکی ISM Manufacturing Data کے بعد اسٹاکس اور کمادٹیز سے انخلاء اور USD/JPY میں سرمایہ کاری کا رجحان ہے امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کی طرف سے بینک آف جاپان کی نسبت شرح سود (Interest rate) میں اضافے کا تسلسل 2023ء کے پہلے کوارٹر میں بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا جا رہا ہے۔ دوسری طرف RBA کی طرف سے آج 25 پوائنٹس شرح سود میں اضافے کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد جاپانی ین مزید دفاعی انداز اختیار کر گیا تھا تاہم اختتامی سیشن کے دوران امریکی ڈالر کی فروخت کے رجحان کے نتیجے پر یہ 0.18 فیصد نیچے 136.65 پر آ گیا۔

ٹیکنیکی تجزیہ

جاپانی ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY) آج بھی محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ آج کے ایشیائی سیشن میں اسکا آغاز ہی اپنی 20، 50، 100 سے نیچے جبکہ 200SMA سے اوپر 136.8300 سے ہوا۔ اسکی 20SMA آج 139.68 اور 100SMA اس سطح سے اوپر 141.12 پر ہے جبکہ 200SMA ان سے نیچے 134.62 کے لیول پر یے۔اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 32 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 38 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح مجموعی طور پر اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Sideways یعنی نیوٹرل اور محدود رینج میں ٹریڈ کرتا ہوا ظاہر کر رہے ہیں۔ تاہم اس ایریا میں ایک مثبت یا منفی ٹریگر اسکے Sideways یعنی نیوٹرل Bulls کی سپورٹ یا پسپائی کے نتیجے میں فیصلہ کن رجحان اختیار کر سکتے ہیں۔ اسکے محور (Pivots) پہلی سپورٹ پر 135.02 دوسری سپورٹ پر 133.21 اور تیسری سپورٹ پر 132.3 ہیں دوسری طرف مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) پر اسکے محور 137.75, 138.67 اور 140.48 ہیں۔ اس ہفتے کے دوران بھی یہ محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھ سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button