EURUSD کی بحالی میں وسعت. US Industrial Production Report کے بعد امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

EURUSD کی بحالی میں وسعت دیکھی جا رہی ہے . US Industrial Production Report کے بعد امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے . جبکہ یورپی کرنسی کو کرسٹن لگارڈ کے بیان اور یورپی ٹریڈ رپورٹ سے بھی سپورٹ ملی ہے .

US Industrial Production Report کے  EURUSD پر اثرات

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2023ء کے دوران صنعتی پیداواری انڈیکس میں اگست 2023ء کے دوران 0.4 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.1 فیصد تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ بھی 0.1 فیصد رہی۔ تاہم Capacity Utilization تخمینوں کو مات دیتے ہوئے 79.7 فیصد رہا ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ بہتر رہی اور معیشت پر افراط زر (Inflation) کے دباؤ میں کمی کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو  امریکی ڈالر کو دباؤ میں رکھے ہوے ہے . کیونکہ افراط زر کے رسک فیکٹر میں کمی سے پالیسی ریٹس میں اضافے کا امکان کم ہو گیا ہے .

Eurozone Trade Balance نے یورو کی بحالی میں کیسے مدد کی.؟

یورپی ادارہ برائے شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جولائی 2023ء میں ٹریڈ سرپلس 6.5 ارب یورو رہا۔ جبکہ جون میں یہ ریڈنگ 23 ارب یورو تھی۔ رواں سال کے ابتدائی 6 ماہ (جنوری سے جولائی) کے دوران برآمدات 1663 ارب یورو رہیں۔ جبکہ اسی عرصے کے دوران درآمدات (Imports) 1660 ارب یورو رہیں۔ اعداد و شمار ذرائع توانائی کی درآمدات میں کمی کی نشاندہی کر رہے ہیں۔

یہاں پر بھی یورو کو اپنے امریکی حریف کے مقابلے میں ایڈوانٹیج حاصل ہوا . کیونکہ یورو زون توانائی کے بحران کا شکار ہے . اور اس کی درآمدات میں کمی سے یورپی معیشت پر کساد بازاری کے اثرات میں کمی ظاہر ہو رہی ہے .

کرسٹن لگارڈ کا بیان . مانیٹری پالیسی کے منفی ردعمل میں کمی.

آج یورپی مرکزی بینک کی صدر کرسٹن لگارڈ نے اپنے بیان میں گزشتہ روز پریس کانفرنس میں بتاے گئے نکات کی دوبارہ وضاحت کی . انہوں نے کہا ہے کہ اس مرتبہ شرح سود بغیر تبدیلی کے برقرار رکھنے کا مطلب یہ ہرگز نہیں ہے کہ افراط زر کو نظر انداز کر کے ریٹس معطل کے جاہیں گے. بلکہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جاےگی . یہ بیان گزشتہ روز کے انداز سے خاصا مختلف اور متوازن ہے جس سے یورو کی طلب بحال ہونے میں خاصی مدد ملی.

تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتبار سے یورو حالیہ گراوٹ کے ساتھ اپنی 200 روزہ حرکاتی اوسط سے نیچے گرنے کے بعد اپنی بلش ٹرینڈ لائن کھو بیٹھا تھا . گزشتہ روز یہ منفی ٹرگر کے ساتھ Fibonacci کی ریترسمنٹ بھی کھو بیٹھا . اس طرح تکنیکی اور مومینٹم  انڈیکیٹرز بیرش منظر نامہ ظاہر کر رہے ہیں . یہاں سے اوپر بلش چینل اختیار کرنے کے لئے 1.0850 کا ہدف عبور کرنا ضروری ہے . 

EURUSD کی بحالی میں وسعت. US Industrial Production Report کے بعد امریکی ڈالر کا دفاعی انداز

اسکے سپورٹ لیولز 1.0670 ، 1.0650 اور 1.0630 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.0700 ، 1.0750 اور 1.0770 ہیں . اسوقت اسکا ریلٹو سٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے کے قریب ہے. جو کہ قلیل المدتی بنیادوں پر ریکوری کو ظاہر کر رہا ہے . 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button