کرپٹو مارکیٹ کے سرمایہ کار اپنے سرمائے کے ڈوبنے کے لئے تیار رہیں۔ گورنر، بینک آف انگلینڈ کی تنبیہ

لندن( نیوز رپورٹر)۔ انگلینڈ کے مرکزی بینک کے گورنر اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ وہ برطانوی شہری جو کہ کرپٹو کرنسیز میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں انہیں قانونی طور پر روکا نہیں جا سکتا تاہم وہ ذہنی طور پر اپنے سرمایے کے مکمل طور پر ڈوبتے ہوئے دیکھنے کے لئے تیار رہیں۔ بینک آف انگلینڈ کے گورنر پارلیمنٹ کی کرپٹو کرنسیز کے بارے میں قائم کی گئی پبلک اکاونٹس کمیٹی کو بریفنگ دے رہے تھے۔ واضح رہے کہ کرپٹو مارکیٹ ایک ماہ میں میں دوسری بار کریش ہوئی ہے۔ جس کے بعد ڈیجیٹل کرنسیز کی مارکیٹ سے ایک تہائی سے زائد سرمائے کا انخلاء ریکارڈ کیا گیا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button