امریکہ کی ISM Manufacturing Report جاری کر دی گئی ۔

امریکہ کی انسٹیٹیوٹ مینیجمنٹ کی صنعتی پیداواری انڈیکس (ISM Manufacturing Index) رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔ نومبر 2022ء کے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ماہ کے دوران صنعتی پیداوار کا انڈیکس 49.0 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل جاری کئے جانیوالے تخمینے کے مطابق اسکے 49.8 رہنے کی توقع تھی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ 2020ء کے بعد پہلی بار یہ انڈیکس 50.0 سے نیچے آیا ہے جسے ماہرین معاشیات تشویشناک قرار دے رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران جاری کئے جانیوالے سروے میں اس ISM Manufacturing کی ریڈنگ 48.0 سے 50.4 کے درمیان رہنے کی پیشگوئی کی گئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق صنعتی خام مال کی قیمتوں کا انڈیکس 43.0 رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل اسکے 47.5 رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی تھی۔

پیداوار (Production) کا انڈیکس 51.5 رہا ہے جبکہ 52.3 رہنے کی توقع تھی۔

نئے آرڈرز کی شرح 47.2 رہی ہے جبکہ 49.2 اور صنعتی ملازمتوں کا انڈیکس 48.8 رہا ہے جس کے 50.0 رہنے کی توقع کی جا رہی تھی۔ یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی اور مایوس کن ہیں اور اس کے منفی اثرات امریکی ڈالر (USD) پر مرتب ہونیکی توقع ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button