امریکی محکمہ خزانہ: تریژری بلز کی فروخت سے 42 بلیئن ڈالرز کا ریونیو اکھٹا کیا گیا۔
امریکی محکمہ خزانہ نے آج 3 سالہ مدت کے ٹریژری بلز کی آن لائن بولیوں اور پیشکش کے ذریعے فروخت سے 42 بلین ڈالرز کا ریونیو اکھٹا کیا ہے۔ فیڈرل ریزرو کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق 3 فیصد سے زائد شرح منافع کے ان سرٹیفکیٹس کی زیادہ تر خریداری عالمی سرمایہ کاروں نے کی۔ براہ راست فروخت کے لئے 17 فیصد، معاشی اداروں کے زریعے 63 فیصد جبکہ ڈیلرز کے لئے 20 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا تھا۔ فیڈرل ریزرو کے جاری کئے گئے پریس ریلیز کے مطابق خریداروں نے توقعات سے 21 فیصد زائد بولیاں لگائیں جبکہ ڈیلرز کی طرف سے خلاف توقع کم دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔