امریکی ڈالر چینی یوان کے مقابلے میں دو سال کی بلند ترین سطح پر

گزشتہ کئی دنوں سے جہاں ایک طرف امریکی ڈالر کی قدر میں تیزی کا تسلسل جاری ہے وہیں دوسری کوارٹر کی معاشی رپورٹس جاری ہونے کے بعد چینی کرنسی یوان جسے عالمی تجارت میں 80 فیصد ٹریڈ کے لئے امریکی ڈالر کا پارٹنر کہا جاتا ہے کی قدر میں کمی بھی مسلسل جاری ہے۔ جمعے کے دن امریکی فیڈرل ریزرو کے ڈائریکٹر کرسٹوفر پاول کی طرف سے مانیٹری پالیسی کی وضاحت اور سختی سے نفاذ کے اعلان کے بعد سے تمام عالمی کرنسیز کی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے لیکن ایک عرصے سے اپنی قدر پر مستحکم یوان کی قدر میں گراوٹ ایشیئن مارکیٹس کیلئے انتہائی تشویشناک ہے جو کہ گذشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ اسوقت ایک امریکی ڈالر 6.91 یوان میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button