ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions ) : جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالر کی قدر میں کمی۔

آج ایشییا پیسیفک فاریکس مارکیٹ (Asia Pacifc FX Market ) میں سست روی اور مندی نظر آ رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ چینی صنعتی شرح نمو (Industrial Growth ) میں ہونیوالی گراوٹ ہے۔ جس کی وجہ سے کساد بازاری (Recession ) کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ آج جاپانی ین گراوٹ کا شکار ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/JPY ) مستحکم نظر آ رہا ہے اور موجودہ سیشن کے دوران 0.55 فیصد اضافے کے ساتھ 147.15 پر آ گیا ہے۔ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY ) بھی 0.25 فیصد اوپر 146.23 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY ) آج 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 94.59 کی سطح پر مثبت رجحان کے ساتھ آگے بڑھ رہا ہے۔

کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD ) آج 0.62 فیصد نمایاں تیزی کے ساتھ 0.8700 پر مسلسل آگے مثبت سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ امریکی ڈالر کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) 0.588 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے اور 0.6430 پر منفی مومینٹم کا شکار ہے۔ جس کی بنیادی وجہ امریکی ڈالر اور اسکے سرمایہ کاری بانڈز کی حاصلات (Gains) میں ہونیوالا اضافہ اور چینی صنعتی لاک ڈاؤن ہیں جس کی وجہ سے دیگر کرنسیز کی طلب (Demand ) میں کمی واقع ہوئی ہے۔

نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/NZD ) آج 0.76 فیصد اوپر 1.0910 کی سطح پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ آخر میں جائزہ لیں گے امریکی ڈالر کے مقابلے میں نیوزی لینڈ ڈالر (NZD/USD ) کا تو کیوی ڈالر 0.456 فیصد گراوٹ کے بعد 0.5890 پر منفی رجحان کا شکار ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button