پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا ملے جلے رجحان کے ساتھ اختتام

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام ملے جلے رجحان کے ساتھ ہوا ہے۔ آج دن کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان تھا اور انڈیکس 300 سے زیادہ پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42658 کی آج کے دن کی بلند ترین سطح تک پہنچ گیا تاہم اس کے بعد ملک کی غیر یقینی سیاسی صورتحال کے باعث تیزی کا یہ مومینٹم برقرار نہ رہ سکا اور اختتامی سیشن تک مارکیٹ میں شدید سیلنگ شروع ہو گئی۔

KSE100 انڈیکس میں دن کا اختتام 44 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 42393 کی سطح پر ہوا ہے جبکہ KSE30 انڈیکس میں کاروباری سرگرمیاں 31 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15664 پر بند ہوئیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button