کرپٹو کرنسیز میں تیزی ، FOMC میٹنگ کے پیش نظر امریکی ڈالر کا دفاعی انداز۔
بٹ کوائن ایشیائی سیشنز کے دوران 27 ہزار ڈالرز کے قریب آ گیا۔
کرپٹو کرنسیز کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ FOMC میٹنگ کے پیش نظر امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کا ایڈوانٹینج ڈیجیٹیل ٹریڈنگ اثاثوں نے حاصل کیا۔
فیڈرل ریزرو اور دیگر سینٹرل بینکس کے مانیٹری پالیسی فیصلے۔
رواں ہفتے کے دوران فیڈرل ریزرو ، سوئس نیشنل بینک اور بینک آف انگلینڈ مانیٹری پالیسی فیصلے کرنے جا رہے ہیں۔ اس سلسلے میں فیڈ کی اوپن مارکیٹ کمیٹی (FOMC) کا دو روزہ اجلاس آج شروع ہو رہا ہے۔ جس کے اختتام پر 20 ستمبر یعنی بدھ کے روز پالیسی فیصلہ کیا جائے گا۔ اسی وجہ سے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں۔ تاہم اسکا وزن کرپٹو ، اسٹاکس اور فوریکس کی بجائے امریکی ڈالر اور اس سے منسلک ٹریڈنگ یونٹس پر ہے۔
اس مرتبہ مرکزی بینکوں کے فیصلے اس اعتبار سے بھی اہمیت کے حامل ہیں کہ ان میں یوکرائن جنگ کے بعد 18 ماہ سے جاری Rate Hike Program کے مستقبل کا فیصلہ کیا جائے گا۔ اس دوران کرپٹو انڈسٹری کئی بحرانوں میں سے گذری۔ جن میں مئی میں Terra Luna کا کریش ہونا اور نومبر میں تاریخ کا سب سے بڑا FTX Gate Scandal قابل ذکر ہیں۔ 10 ارب ڈالرز سے زائد کے غبن پر مشتمل اس بحران نے ڈیجیٹیل اثاثوں کی ریگولیشن پر کئی سوالات اٹھائے۔
کرپٹو کرنسیز کا بدترین بحران۔
معاشی ماہرین کے مطابق FTX اسکینڈل کے بعد کرپٹو کیلئے معاشی دنیا تبدیل ہو گئی۔ بڑے پیمانے پر سرمائے کے انخلاء سے مارکیٹ کیپٹیلائزیشن ایک تہائی سے بھی کم رہ گئی اور دنیا کی سب سے بڑی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن تین سال کی کم ترین سطح 17 ہزار ڈالرز پر آ گئی۔ امریکہ سمیت دنیا بھر میں ڈیجیٹیل اثاثوں اور کرپٹو سرمایہ کاری کے حوالے سے نئے ریگولیشنز پر کام شروع ہوا جنہیں وقت گذرنے کے ساتھ مزید سخت کیا جا رہا ہے۔
مارچ میں کرپٹو فرینڈلی سلور گیٹ بینک (SVB) دیوالیہ ہونے سے عالمی بینکنگ بحران کا آغاز ہوا۔ یہ کرپٹو کرنسیز کے لیے اس اعتبار سے مثبت ثابت ہوا۔ کہ عالمی نظام زر بکھرنے کے خوف سے سرمایہ کاروں نے دوبارہ ڈی۔سینٹرلائزڈ مارکیٹ کا رخ کیا۔ یہ کرپٹو کرنسیز کی بحالی کا دور تھا۔ اگرچہ ابھی تک US SEC سمیت تمام ریگولیٹری ادارے ان کرنسیز کے گرد گھیرا تنگ کر رہے ہیں ۔ لیکن نئے قوانین کے ساتھ مطابقت پیدا کر کے کرپٹو انڈسٹری مارکیٹ پلیئرز کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہی ہے۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
ایشیائی سیشنز کے دوران بٹ کوائن (BTC) 80 ڈالرز اضافے کے ساتھ 26830 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر اسکی قدر میں 0.30 فیصد بہتری آئی ہے۔
ایتھیریئم آج محدود رینج میں 1634 ڈلرز فی کوائن پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
لائٹ کوائن (LTC) جو کہ گذشتہ ہفتے اپنی تین سالہ کم ترین سطح پر تھا۔ 65 ڈالرز سے اوپر مثبت سمت میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ آج کے سیشن میں اسکی قدر 1 فیصد مستحکم ہوئی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔