Spot Bitcoin کو فوری طور پر منظور کیا جائے ۔ امریکی نمائندوں کا SEC سے مطالبہ.

امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے سیکورٹئز اور ایکسچینج کمیشن سے  مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جائے

Spot Bitcoin کو فوری طور پر منظور کیا جائے۔ امریکی ایوان نمائندگان کے اراکین نے سیکورٹئز اور ایکسچینج کمیشن سے  مطالبہ کیا ہے کہ عدالتی فیصلوں کا احترام کیا جائے .

Spot Bitcoin کا معاملہ کیا ہے اور امریکی اراکین سینیٹ اس کے لئے کیوں ضرور دے رہے ہیں۔ ؟

امریکی سینیٹ کے اراکین جن میں فائنانشل سروسز کمیٹی کے قانون ساز ممبرز بھی شامل ہیں نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (SEC) کے گیری گینسلر کو خط لکھ کر Spot Bitcoin کی جلد منظوری کا مطالبہ کیا ہے۔ دراصل ریگولیٹری ادارہ سپاٹ بٹ کوائن کی منظوری میں عدالتی فیصلے کے باوجود تاخیری حربوں سے کا۔ لے رہا ہے۔ علاوہ ازیں کرپٹو کرنسیز اور ڈیجیٹیل اثاثوں کے خلاف معاندانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ Grayscale نے سپاٹ بٹ کوائن کی لانچنگ اور آپریشنز رکوائے جانے کے خلاف نیویارک ساؤتھ ڈسٹرکٹ عدالت سے رجوع کیا تھا۔ جس نے کاروائی مکمل ہونے پر Spot Bitcoin کو مکمل طور پر قانونی ٹریڈنگ اثاثہ ڈیکلیئر کرتے ہوئے اسے لانچ کرنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے احکامات جاری کئے تھے۔ عدالت نے SEC کو یہ حکم بھی دیا تھا کہ گرے سکیل کی ایپلیکیشن بلاک کیا جانا غیر قانونی اور اختیارت کا ناجائز استعمال ہے۔

Spot Bitcoin کو فوری طور پر منظور کیا جائے ۔ امریکی نمائندگان کا SEC سے مطالبہ

فیصلے کے تین ہفتے بعد بھی ابھی تک ایپلیکیشن بحال نہیں کی گئی۔ جس پر اراکین سینیٹ نے سربراہ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو عدالت احکامات پر عمل درآمد کا کہا ہے۔ دوسری صورت میں کمیٹی اس حوالے سے متعلقہ افراد کو ایوان نمائندگان میں طلب کرے گی۔

اراکین سینیٹ نے Greyscale اور دیگر پلیٹ فارمز کے خلاف حالیہ پابندیوں کو بھی ہٹانے کا کہا ہے۔ تا کہ قانون پر عمل درآمد کرنیوالے سرمایہ کاروں کی حوصلہ شکنی نہ ہو۔ انہوں نے لکھا ہے کہ SEC معاملات کے قانونی حل کی بجائے اپنے احکامات بزور طاقت لاگو کر رہا ہے۔ جو کہ فائنانشل سروسز کمیٹی کیلئے ناقابل قبول ہے۔

ایپلیکیشن کا تعارف

گرے سکیل کی Spot Bitcoin ETF ایپلیکیشن صارفین کو کرپٹو انڈسٹری میں سرمایہ کاری کا آسان پلیٹ فارم مہیا کرتی ہے۔ کیونکہ بنیادی طور پر ETF تیز رفتار ٹرانزیکشنز کے لئے ڈیزائن کئے گئے ہیں جو کہ بروکرز اکاؤنٹ کے ساتھ منسلک ہوتی ہیں۔

معاشی ماہرین کیا کہتے ہیں ؟

ڈیجیٹیل معاشی ماہرین کے مطابق امریکی ریگولیٹری ادارے Grey Scale Application کی لانچنگ کو اس لئے روکے ہوئے ہیں تا کہ Crypto Regulatory Bill ایوان بالا سے منظوری اور صدر جو بائیڈن کے دستخط سے باقاعدہ قانون کی شکل اختیار کر جائے اور ریگولیٹری ادارے کو ڈیجیٹیل اثاثوں کے خلاف کاروائیوں کے لئے قانونی تحفظ مل سکے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button