معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ اس سے زیادہ غیر لچکدار مانیٹری پالیسی نافذ کریں

معاشی حالات اجازت نہیں دیتے کہ اس سے زیادہ غیر لچکدار مانیٹری پالیسی نافذ کریں ۔ بینک آف انگلینڈ۔۔۔۔ لندن( نیوز رپورٹر) ۔ برطانوی پاونڈز کی مسلسل گرتی ہوئی قیمت اور شرح سود بڑھانے کے مطالبے کے بعد برطانوی مرکزی بینک کے طرف سے وضاحتی بیان جاری کیا گیا یے ۔ اپنے بیان میں بینک کے پالیسی میکر ڈیو ریمسڈین نے کہا ہے کہ اگرچہ درمیانے عرصے کے لئے افراط زر کے چانسز موجود ہیں لیکن شرح سود بڑھاتے جانا ہی ہر مسئلے کا حل نہیں یے۔ اپنے بیان میں انہوں نے وضاحت کی کہ اگر ریزرو ریٹ یا شرح سود کو تبدیل کر کے سختی سے مانیٹری پالیسی کو نافذ کیا گیا تو انگلینڈ میں بیروزگاری کی شرح پریشان کن حد تک بڑھ سکتی ہے ۔ اس لئے فوری طور پر پاونڈ کے ریزرو ریٹ میں کٹوتی کا کوئی پہلو زیر غور نہیں ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button