US Stocks میں دن کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

سرمایہ کاروں میں Global Growth کے حوالے سے خدشات

US Stocks میں کاروباری ہفتے کا اختتام منفی انداز میں ہوا۔ سرمایہ کاروں نے Global Growth Prospectus کے حوالے محتاط انداز اپنائے رکھا۔ Wall Street کے ٹریڈنگ فلور پر اختتامی سیشن کے دوران فروخت کا رجحان وسعت اختیار کر گیا۔ جن کے باعث Dow Jones اور Nasdaq نے ہفتہ وار Gains ایک ہی سیشن کے دوران کھو دیں۔

US Stocks کے رسک فیکٹرز کا جائزہ

جمعے کے روز معاشی سرگرمیوں کے آغاز پر ٹریڈنگ والیوم کی کمی کے باعث ملا جلا رجحان نظر آیا۔ جو بعد ازاں فروخت کے دباؤ میں تبدیل ہو گیا۔ عالمی اداروں کی طرف سے Global Growth میں کمی کی پیشنگوئیوں اور امریکی سیکرٹری خزانہ جینیٹ ییلین کی طرف سے نشریاتی ادارے بلوم برگ کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران معیشت میں کساد بازاری (Recession) کے اعتراف سے مارکیٹ موڈ انتہائی محتاط ہو گیا اور زیادہ تر سرمایہ کاروں نے اپنی پوزیشنز فروخت کرنا شروع کر دیں۔

ییلین نے افراط زر (Inflation) میں غیر معمولی اتار چڑھاؤ اور لیبر مارکیٹ کی صورتحال کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ عالمی نظام رسد غیر مستحکم ہے اور اسکی وجوہات Geo Political ہیں۔

ان کے اس بیان سے مارکیٹس کے وسطی سیشنز میں ٹریڈ منفی سمت اختیار کر گئی اور Dow Jones کا کمپوزیٹ انڈیکس 0.6 فیصد تک گر گیا۔ جبکہ ٹیکنالوجی اور بینکنگ اسٹاکس میں شدید گراوٹ واقع ہوئی۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ سیکرٹری خزانہ نے یہ بیان پانچ سال بعد ہونیوالے امریکہ چین مذاکرات کے بعد دیا ہے۔ جن کے اختتام پر مثبت اعلامیہ جاری ہوا اور رابطوں میں تسلسل پر اتفاق کیا گیا۔

سیکرٹری خزانہ کے بیان سے یہ تاثر مضبوط ہو رہا ہے کہ دنیا کی دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان جغرافیائی تنازعات اور دیگر اہم امور پر ڈیڈ لاک موجود ہے۔ معاشی ماہرین نے مارکیٹ کا یہ انداز آئندہ ہفتے بھی جاری رہنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

مارکیٹس کی صورتحال

آج Dow Jones Industrial Average کے انڈیکس میں 219 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی۔ جس کے بعد کاروباری سیشن کا اختتام 33727 کی سطح پر ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 33646 رہی جبکہ مارکیٹ میں ٹریڈ ہونیوالے شیئرز کی تعداد 38 کروڑ 27 لاکھ رہی۔

US Stocks میں دن کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

Nasdaq کے ٹیکنالوجی اسٹاکس میں بھی اختتامی سیشنز کے دوران مندی کا رجحان رہا۔ Nasdaq Composite انڈیکس 138 پوائنٹس کی کمی سے 13492 ہر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 13442 سے 13572 کے درمیان رہی۔ جبکہ مارکیٹ میں مجموعی طور پر 33 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا لین دین ہوا۔

US Stocks میں دن کاروباری ہفتے کا منفی اختتام

دیگر امریکی مارکیٹس کا جائزہ لیں تو S&P500 میں 33 جبکہ Russel2000 میں 26 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اس طرح دیگر اسٹاکس کی نسبت ان دونوں میں ہفتہ وار سرگرمیاں ملے جلے رجحان پر اختتام پذیر ہوئیں۔

نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی صورتحال دیگر مارکیٹس سے مختلف نہیں ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 131 پوائنٹس کی کمی سے 15469 پر بند ہوا۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپیٹلائزیشن 0.84 فیصد کمی واقع ہوئی۔

سرمایہ کاروں میں Global Growth کے حوالے سے خدشات

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button