جاپانی ین کی قدر میں گراوٹ، نئی تاریخی کم ترین سطح پر آ گیا۔

آج ایشیائی مارکیٹس (Asian Markets ) میں جاپانی ین ین کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/JPY ) کی قدر میں گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ جاپانی ین تاریخ کی نئی کم ترین سطح 148 پر آ گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل 1977 ء میں جاپانی ین کی قدر میں اس حد تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی۔ گزشتہ دو ہفتوں کے دوران جاپانی ین کی قدر میں 5 فیصد سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ عالمی معاشی اداروں نے جاپانی ین کے 155 کی سطح تک نیچے آنے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

دریں اثناء جاپانی مرکزی بینک (Bank of Japan ) کے سربراہ ہاری ہیکو کروڈا نے کہا ہے کہ موجودہ عالمی معاشی حالات میں مانیٹری پالیسی کو نرم کئے جانے کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ انکی پالیسیز دوسروں سے مختلف ہیں تاہم انکے دیرپا اثرات مرتب ہوں گے۔ جس کے لئے 2023 ء کے پہلے کوارٹر تک انتظار کرنا ہو گا۔ جس کی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI ) رپورٹ میں افراط زر (Inflation ) کا ہدف 2 فیصد تک محدود کرنے کا ہدف حاصل کیا جائے گا۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ہاری ہیکو کروڈا کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جاپانی کرنسی ین ( USD/JPY ) 1998ء کے بعد شدید ترین گراوٹ کی شکار ہے اور امریکی ڈالر جاپانی ین کے مقابلے میں ( USD/JPY ) تاریخ کی بلند ترین سطح 147 سے تجاوز کر گیا ہے۔ تاہم عالمی مالیاتی فنڈ (IMF ) اور ورلڈ بینک (World Bank ) نے شرح سود میں اضافہ کئے بغیر نرم مالیاتی پالیسی کے ساتھ عالمی معاشی بحران (Global Financial Crisis) کا سامنا کرنے پر جاپانی مرکزی بینک کو سراہا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button