Asian Stocks میں شدید گراوٹ
چین میں Covid کی تازہ ترین پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں شدت آ گئی ہے۔ جس کے بعد Asian Stocks میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ تفصیل کے مطابق چین میں لاک ڈاؤن اور سخت ترین سماجی پابندیوں کے بعد بھوک،غربت اور بیروزگاری کے ہاتھوں تنگ عوام کی طرف پرتشدد مظاہروں کے نتیجے میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں دوران ٹریڈ شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ مظاہرین حکومتی دفاتر اور سرکاری املاک کو نذر آتش کر رہے ہیں اور اپنے ہاتھوں میں ” آمریت نہیں جمہوریت” اور ” پابندیاں نہیں کھانا چاہیئے” کے پلے کارڈز اٹھائے ہوئے شدید احتجاج کر رہے ہیں۔ چینی حکومت کی طرف سے احتجاج کو بزور طاقت کچلنے کا سلسلہ بھی جاری ہے تاہم عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق مظاہرے ملک بھر میں پھیل چکے ہیں اور Civil War کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔
ان مظاہروں کے نتیجے میں عالمی مارکیٹس میں خام اور تیار شدہ مال کی رسد عملی طور پر بند ہو گئی ہے۔ جس سے آج عالمی اسٹاکس میں گراوٹ ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ Hangseng آج 360 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 17213 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ Tsec50 آج 221 پوائنٹس نیچے 14556 پر منفی مومینٹم کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ Nikkei225 آج 120 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 28162 پر آ گیا ہے۔ آج ایشائی ٹریڈ مارک CNBC100 بھی 100 پوائنٹس نیچے 7653 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دیگر ایشیائی مارکیٹس میں بھی شدید مندی ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ Shinghai Composite میں آج گذشتہ دو گھنٹوں سے کاروباری سرگرمیاں روک دی گئی ہیں۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔