سلور کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields دس سال کی بلند ترین سطح پر۔

نقرئی دھات 22 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔

سلور کی قدر میں کمی کا تسلسل آج بھی جاری ہے۔ نقرئی دھات 22 ڈالرز کی نفسیاتی سطح سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے اسکی قدر میں 2 ڈالرز فی اونس کی کمی واقع ہوئی ہے۔

US Jolts Jobs Opening Data سلور کی قدر پر کیسے اثر انداز ہوا.؟

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کردہ ڈیٹا میں اگست 2023ء کے دوران U.S Labor Market میں جاری ہونیوالی نئی ملازمتوں کی تعداد 96 لاکھ 61 ہزار رہئ۔ معاشی ماہرین 88 لاکھ کانٹریکٹس کی پیشنگوئی کر رہے تھے۔ واضح رہے کہ جولائی میں یہ تعداد 88 لاکھ 20 ہزار رہی تھی۔ اس طرح ہائر کئے جانیوالے پروفیشنلز کی تعداد میں 5.8 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ مارکیٹ توقعات 3.7 فیصد کی تھی۔

سلور کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields دس سال کی بلند ترین سطح پر۔

اپنے عہدوں سے استعفی دینے والوں کی شرح 3.6 فیصد رہی۔ بتاتے چلیں کہ جولائی کی ریڈنگ بھی اتنی ہی تھی۔ رپورٹ سے امریکی لیبر مارکیٹ پر Inflation اور Recession کے دباؤ میں کمی اور معاشی سرگرمیوں میں وسعت کی نشاندہی ہو رہی ہے۔ بتاتے چلیں کہ اسے شماریاتی بیورو کا لیبر سروے بھی کہا جاتا ہے اور اسکی اہمیت US Non Farm Payroll کے بعد تمام رپورٹس میں  سب سے زیادہ ہے۔ جس سے انڈسٹری کی حقیقی صورتحال کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے.

رپورٹ کے اعداد و شمار سے امریکی ڈالر نے خلاف توقع زبردست ایڈوانٹیج حاصل کیا . معاشی ماہرین لیبر مارکیٹ میں پشگویوں کے برعکس اس حد تک لچک کو افراط زر کے ردعمل سے تشبیہ دے رہے ہیں . یہی وجہ ہے کہ سلور  کے سرمایہ کاروں نے محتاط طرزعمل اختیار کر لیا .

US Bonds Yields میں اضافے سے سرمائے کا انخلا .

معاشی ڈیٹا جاری ہونے سے امریکی ڈالر انڈکس میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی . جبکہ 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields ایک عشرے کی بلند ترین سطح 4.74 فیصد پر آ گیئیں . جس سےسلور سمیت تمام کموڈیٹیز کے سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اختیار کر گئے اور سرمائے کا انخلا ریکارڈ کیا گیا .

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے سلور اسوقت اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے آ گئی ہے۔ جس کی وجہ سے یہ بیئرش ریگریشن چینل اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ 4 گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹریسمنٹ بھی کھو بیٹھی ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر 22.00 کا نفسیاتی مارک عبور کرنے تک اسکا منظرنامہ منفی رہے گا۔

سلور کی قدر میں کمی ، US Bonds Yields دس سال کی بلند ترین سطح پر۔

اسکا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بیئرش جبکہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اوور سولڈ ایریا کے وسط میں ہے۔ جو یہاں سے محدود پیمانے پر ریکوری کا امکان ظاہر کر رہی ہے۔ سلور کے سپورٹ لیولز 21.05 , 20.80 اور 20.60 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 21.20 , 21.35 اور 21.50 ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button