Australian PPI Data ریلیز ، AUDUSD میں تیزی ۔

تیسرے کوارٹر کے دوران پروڈیوسرز پرائس انڈیکس 1.8 فیصد رہا۔

Australian PPI Data ریلیز کر دیا گیا۔ جس کے بعد AUDUSD میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

Australian PPI Data کی تفصیلات۔

Australian Bureau Of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ میں پروڈیوسرز پرائس انڈیکس 1.8 فیصد رہا۔ معاشی ماہرین 0.5 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے۔ سالانہ ریڈنگ 3.8 فیصد آئی ہے۔ جبکہ اس سے قبل 3.9 فیصد کی توقعات تھیں۔

کن شعبوں کی پیداواری لاگت میں اضافہ ہوا۔؟

اعداد و شمار کے مطابق کنسٹرکشن اوع پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے سے سروسز سیکٹر بالخصوص ہیلتھ اور چائلڈ کیئر کی فیسز اور دیگر اخراجات بڑھ گئے ہیں۔ سروسز انڈسٹری کے سالانہ ویجز ، اور آپریٹنگ اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا جبکہ صنعتی شعبے کی پیداواری لاگت بھی بڑھی ہے۔

رپورٹ آسٹریلیائی معیشت کے بارے میں کیا ظاہر کر رہی ہے۔ ؟

حالیہ دنوں میں Consumer Price Index کے بعد PPI Data میں بھی Headline Inflation زیادہ آئی ہے۔ جو ایک طرف تو معاشی اور صنعتی سرگرمیوں کی بحالی ظاہر کر رہی ہے تو دوسری طرف افراط زر کی بھی نشاندہی ہو رہی ہے۔ یہ ڈیٹا ایسے وقت میں پرنٹ ہوئی ہے۔ جبکہ ریزرو بینک آف آسٹریلیا آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں Monetary Policy کا فیصلہ کرنیوالا ہے۔ گورنر مشعل بلک گذشتہ روز کہہ چکی ہیں کہ Interest Rate میں اضافے کا دارمدار معاشی ڈیٹا پر ہے۔

گورنر مشعل نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ افراط زر اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب (Demand) کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر (Deflation) معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔

مرکزی بینک کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔ سربراہ RBA نے کہا کہ وہ افراط زر اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مارکیٹ کی صورتحال۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلیئن ڈالر (AUDUSD) کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے۔ ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 0.6347 پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

Australian PPI Data ریلیز ، AUDUSD میں تیزی ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button