Unity Foods Limited کے معاشی نتائج ، کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں مندی.

دوسرے کوارٹر کے دوران کمپنی ریونیو میں 90 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

Unity Foods Limited کے معاشی نتائج کا اعلان کر دیا گیا۔ جس کے بعد کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں مندی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔

Unity Foods Limited کے مایوس کن نتائج۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریذنگ سیشن میں بذریعہ سرکلر ڈیکلیئر کئے گئے دوسرے کوارٹر کے معاشی نتائج گذشتہ کوارٹر کی نسبت انتہائی مایوس کن رہے۔ ڈیکلیریشن کے مطابق یونٹی فوڈز لیمیٹڈ کے جنرل شیئر ہولڈرز کا غیر معمولی اجلاس آج کراچی میں منعقد ہوا۔ بین الاقوامی مارکیٹس کے حالات اور ملک کی Export Industry کو درپیش چیلنجز کے حوالے سے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے شرکاء کو اعتماد میں لیا۔

Unity Foods Limited کے معاشی نتائج ، کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں مندی.

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق دوسرے کوارٹر میں کمپنی کا ریونیو 90 فیصد کمی کے ساتھ محض 2 کروڑ 24 لاکھ روپے رہا۔ جبکہ گذشتہ کوارٹر میں یہ 4 کروڑ 70 لاکھ روپے سے زائد رہا تھا۔

Unity foods limited financial results

انتظامیہ نے شیئر ہولڈرز کو بریفنگ دیتے ہوئے عالمی مارکیٹس بالخصوص مشرق وسطی میں پاکستان تازہ اور فروزن فوڈ پر عائد ہونیوالی پابندیوں اور ان ممالک کے ساتھ مذاکرات میں یونیوالی پیشرفت کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ آئندہ چند روز میں متحدہ عرب امارات ، قطر اور بحرین کے ساتھ Exports معمول کے مطابق بحال ہو جائیں گی۔ اس طرح تیسرے کوارٹر میں کمپنی کی سرگرمیاں مثبت سمت میں آگے بڑھنے کی توقع ہے۔

دوران اجلاس معاشی نتائج کی منظوری بھی لی گئی۔ جن میں کسی بھی قسم کے ڈیویڈینڈ ، رائٹ یا بونس شیئرز کا اعلان نہیں کیا گیا۔

کمپنی کا تعارف۔

یونٹی فوڈز لیمیٹڈ کا قیام 1991ء کو عمل میں آیا۔ اسی سال یہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ ہوئی۔ تشکیل کے وقت اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ 14 لاکھ روپے رکھا گیا۔ تاہم Securities and Exchange Commission of Pakistan میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paidup Capital) 1 ارب 19 کروڑ شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ (Free Float) کے لئے دستیاب شیئرز کی تعداد 41 کروڑ 17 لاکھ ہے۔ جو کہ مجموعی تعداد کا 35 فیصد بنتے ہیں۔

کمپنی کیپٹیل مارکیٹ کے انتہائی متحرک اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور یولڈنگز یعنی دونوں طرح کی ٹریڈ کیلئے انتہائی موزوں تصور کیا جاتا ہے۔ ایک سال کے دوران اسکی کم ترین سطح 11 روپے 65 پیسے سے 29 روپے 60 پیسے کے درمیان رہی۔

پاکستان کی Export Industry میں یونٹی فوڈز لیمیٹڈ کو نمایاں مقام حاصل ہے۔ اسکا بنیادی کاروبار حلال پاکستانی تازہ اور منجمند گوشت کے علاوہ دیگر فوڈ  آئٹمز کی مقامی اور عالمی مارکیٹ میں Export ہے۔ اسکے ٹارگٹ کسمٹمرز میں مشرق وسطی اور یورپی ممالک شامل ہیں۔

مارکیٹ کا ردعمل۔

فائنانشل رپورٹ جاری ہونے کے بعد کمپنی کی شیئر ویلیو میں مندی اور شدید فروخت کا رجحان دیکھا گیا۔ شیئر ویلیو گذشتہ روز کی نسبت 59 پیسے کمی کے ساتھ 25 روپے 25 پیسے رہی۔ جبکہ اسکی مارکیٹ کیپٹیلائزیشن میں 2.28 پیسے کمی واقع ہوئی۔

Unity Foods Limited کے معاشی نتائج ، کمپنی کی اسٹاک ویلیو میں مندی.

اختامی سیشنز کے دوران ایک موقع پر یہ 25 روپے فی شیئر کی نفسیاتی سطح (Psychological Level) سے نیچے ٹریڈ کرتی ہوئی دیکھی گئی ۔ تاہم آخری لمحات کے دوران کسی حد تک ریکوری سے یہ 25 روپے 25 پیسے تک بحال ہوئی۔ اسکا شیئر والیوم 85 لاکھ 33 ہزار رہا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button