US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، US Dollar میں Financial Reports کے بعد بحالی.

Financial Data remained below expectations, squeezed demand for Equities

US Stocks میں کاروباری دن کا اختتام منفی انداز میں ہوا.   Industrial Production Report ریلیز  ہونے کے بعد US Dollar کی طلب بڑھی ہے جبکہ Equities کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کر گئے ہیں .

ڈیٹا ریلیز ہونے کے بعد US Dollar Index میں ایک مرتبہ پھر 104.52 کے قریب بحالی ہوئی ہے . جس سے 10 سالہ مدت کی US Bonds Yields میں بھی اضافہ ہوا ہے .

ہفتہ وار رپورٹ US Economy میں Unemployment کے اضافے کو ظاہر کر رہی ہے . جس سے FOMC کی آئندہ میٹنگ میں Rates Cut Policy موخر ہونے کے امکانات میں اضافہ ہوا . یہ وہ محرک ہے جس سے Global Stocks پر منفی اثرات مرتب ہوئے.

US Financial Data کے اثرات.

US Census Bureau کی جاری کردہ رپورٹ میں اپریل  2024ء کے دوران Industrial Production Index میں 0.0 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل 0.3 فیصد کی پیشگوئی تھی . اگر اس کا تقابلہ مارچ   کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 0.4 فیصد تھی۔

ڈیٹا کے مطابق Manufacturing Output کی سطح اس ماہ منفی  0.3 فیصد رہی۔ ادھر  Capacity Utilization گزشتہ ماہ کی طرح توقعات کے مطابق  78.4 فیصد رہی۔ تاہم مجموعی طور پر یہ رپورٹ توقعات سے زیادہ منفی رہی اور US Economy پر Inflation کے دباؤ میں اضافے کی عکاسی کر رہی ہے۔ یہی وہ محرک ہے جو  USD کی طلب میں اضافہ کر رہا  ہے . کیونکہ رسک فیکٹر بڑھنے سے Policy Rates میں کمی کے امکانات بھی کم ہو جاتے ہیں.

خیال رہے کہ  گزشتہ روز جاری کردہ US Retail Sales Report کے مطابق اپریل 2024ء میں اشیائے ضروریہ کی فروخت میں  0.7 فیصدکمی  ہوا ۔ جبکہ معاشی ماہرین کی پیشگوئی 0.7 اضافے کی  تھی ۔ اگر مختلف شعبہ ہائے زندگی کا جائزہ لیا جائے تو گاڑیوں کے علاوہ دیگر تمام اشیاء کی Retailing  میں 0.3 ، Control Group میں 0.0  جبکہ Gas and Auto Sector میں بھی 0.3 فیصد کمی  واقع  ہوئی

جاری کردہ تفصیلات کے مطابق سالانہ ریڈنگ 2.58 فیصد نوٹ کی گئی ۔ بتاتے چلیں کہ مارچ 2024ء میں Retail Sales کی سالانہ شرح 2.60  رہی تھی۔

Labor Market پر دباؤ میں اضافہ اور US Stocks کا ردعمل.

US Bureau of Labor Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے ڈیٹا میں Unemployment Claims کی تعداد 2 لاکھ 22 ہزار رہی۔ جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 2 لاکھ 20 ہزار کی توقع کر رہے ہیں۔ اگر اس کا تقابلہ گذشتہ ہفتے کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 2 لاکھ 16 ہزار رہی تھی۔

اس طرح US Labor Market ایک مرتبہ پھر Inflationary Pressure کی شکار ہو رہی ہے . جس سے Dow Jones Industrial Index میں دن کا اختتام 38 پوائنٹس کی کمی سے 39869 پر ہوا . خیال رہے کہ ابتدائی سیشن میں یہ تاریخ میں پہلی بار 40 ہزار کی سطح عبور کر گیا تھا.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، US Dollar میں Financial Reports کے بعد بحالی.
Dow Jones Industrial Average

دوسری طرف Nasdaq100 میں بھی 38 پوائنٹس کی مندی نوٹ کی گئی.

US Stocks میں دن کا منفی اختتام ، US Dollar میں Financial Reports کے بعد بحالی.
Nasdaq100

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button