آر۔بی۔سی نے امریکی اسٹاکس ایس اینڈ پی کی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں سست معاشی سرگرمی کی وجہ سے 3.3 فیصد کی کمی کر دی۔

واشنگٹن( نیوز رپورٹ)۔ یورپ اور شمالی امریکہ کو معاشی سپورٹ مہیا کرنے والے ادارے رائل بینک آف کینیڈا کی اسٹاکس کیپٹلائزیشن سبسڈری نے امریکی ایکوئیٹیز اینڈ اسٹاکس مارکیٹ ایس اینڈ پی 500 کی 2022 ء میں سست معاشی کارکردگی کی وجہ سے مارکیٹ کیپٹلائزیشن کو 4000 پوائنٹس تک محدود کر دیا ہے۔ زرائع کے مطابق پچھلے دو مہینوں کے دوران مارکیٹ میں مسلسل سیلنگ کا رجحان دیکھا گیا ہے جس کے بعد سٹی اور ایچ۔ایس۔بی۔سی نے بھی مارکیٹ کی کریڈٹ ریٹنگ میں نمایاں کمی کر دی تھی۔ تاہم آر۔بی۔سی کی رپورٹ میں اسے یوکرائن جنگ کی وجہ سے پیدا ہونیوالے حالات میں سست معاشی سرگرمی قرار دیا گیا ہے اور کساد بازاری کی صورتحال سے انکار کیا گیا ہے۔ آر۔بی۔سی کی تجزیہ کار لوری کیلوا سینا کے مطابق اس سے پہلے اس معاشی سال کے اختتام تک ایس اینڈ پی 500 اسٹاکس کے انڈیکس کا تخمینہ 4800 پوائنٹس لگایا گیا تھا جسے کم کر کے 4000 پوائنٹس کر دیا گیا ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی ٹیک اسٹاکس کے حصص میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ عالمی معاشی عدم استحکام کی وجہ سے ہو رہی ہے تاہم انہوں نے مفصل طور کہا کہ اسے کساد بازاری ہرگز نہیں سمجھنا چاہیئے۔ واضح رہے کہ مئی میں مائکرو سوفٹ اور سن مائکرو سسٹم سمیت امریکی ٹیکنالوجی اسٹاکس کے حجم میں ایک ٹریلیئن ڈالرز سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button