ایشیائی ممالک کے لئے روسی تیل کی ایکسپورٹس میں نمایاں کمی

ایشیائی ممالک کی طرف سے روسی تیل کے آرڈرز میں 5 لاکھ بیرل تیل روزانہ کی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد تیل کی روسی ایکسپورٹس گذشتہ پانچ ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہیں۔ واضح رہے کہ یوکرائن پر حملے اور مغربی ممالک کی طرف سے پابندیاں عائد کئے جانے کے بعد روس کے 50 فیصد سے زائد کسٹمرز ایشیائی ممالک ہیں۔ مجموعی طور پر جولائی 2022 ء تک روس روزانہ 3.62 ملیئن بیرل کروڈ آئل روزانہ برآمد کر رہا تھا جبکہ اگست میں یہ مقدار کم ہو کر 3.04 ملیئن بیرل تک آ گئی ہے تاہم کریملن کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق انڈیا اور چین کو خصوصی رعایت کے تحت کروڈ آئل کی فراہمی جاری ہے اور پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button