US Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی۔

مسلسل دوسرے ماہ Trade Deficit توقعات سے زیادہ رہا۔

US Trade Balance Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد امریکی ڈالر میں تیزی کی ریلی برقرار ہے۔ واضح رہے کہ مسلسل دوسرے ماہ US Trade Deficit توقعات سے زیادہ رہا ہے۔

US Trade Balance Report کی تفصیلات

امریکی محکمہ شماریات (US Census Bureau) کے جاری کردہ اعداد و شمار میں جون 2023ء کے دوران ملک کا تجارتی خسارہ (Trade Deficit) 65.5 بلیئن ڈالر رہا ہے۔ جبکہ اس سے قبل 65 بلیئن ڈالرز کی پیشگوئی تھی۔ اگر اس کا تقابلہ مئی 2023ء کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں یہ ریڈنگ 69 بلیئن ڈالرز رہی تھی۔ ان میں سے اشیاء کی ٹریڈ منفی 57 ارب ڈالر رہی۔

US Trade Balance Report

اعداد و شمار کے مطابق امریکہ اور چین کے درمیان ٹیرفس اور ڈیوٹیز کے معاملے پر اختلافات اور پابندیوں کے باعث Trade Volume میں کمی واقع ہوئی ہے۔ جس سے باہمی تجارت کا خسارہ بھی 24 ارب ڈالر پر آ گیا ہے۔ ملکی برآمدات (Exports) کا مجموعی حجم 247 ارب ڈالرز جبکہ درآمدی حجم (Imports Volume) 312.9 بلیئن ڈالرز آیا ہے۔

مارکیٹ کا ردعمل

یہ رپورٹ ایسے وقت میں ریلیز کی گئی ہے۔ جبکہ فیڈرل ریزرو فلاڈیلفیا کے صدر پیٹرک ہارکر کا پالیسی ریٹس پر اہم بیان سامنے آیا ہے اور اس کے زیر اثر امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں تیزی ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ اس لئے مارکیٹ موڈ بدستور اپنی ڈائریکشن اختیار کئے ہوئے ہے۔

US Trade Balance Report

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button