Eurozone CPI Report جاری ، یورو میں تیزی برقرار ، اسٹاکس میں مثبت آغاز.

اعداد و شمار کے مطابق اگست میں Headline Inflation توقعات سے کم رہی۔

Eurozone CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ توقعات سے کم Headline Inflation آنے پر یورو کی قدر میں تیزی برقرار ہے۔ دوسری طرف یورپی اسٹاکس میں بھی کاروباری سرگرمیوں کا آغاز مثبت انداز میں ہوا ہے

Eurozone CPI Report کی تفصیلات۔

یورپی ادارہ شماریات (Eurostat) کی جاری کردہ رپورٹ میں Headline Inflation کی سالانہ شرح 4.3 فیصد رہی۔ معاشی ماہرین 4.5 فیصد کی توقع کر رہے تھے۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.5 فیصد تھی۔

Core CPI کی سطح 4.5 فیصد آئی ہے۔ جبکہ متوقع لیول 4.8 فیصد تھا۔ جولائی میں یہ ریڈنگ 5.3 فیصد تھی۔ اس طرح یورپی خطے میں افراط زر اکتوبر 2021ء کے بعد کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ یونین کی سب سے بڑی معیشت جرمنی کی معاشی بحالی ہے۔ اسکے علاوہ فرانس ، اسپین اور اٹلی بھی توانائی کے بحران پر کافی حد تک قابو پا چکے ہیں۔ اعداد و شمار سے European Central Bank کی جانب سے Policy Rates میں اضافہ معطل کئے جانے کی توثیق ہو رہی ہے۔

مسلسل دوسرے ماہ توقعات سے مثبت ڈیٹا آنے سے یورپی معیشت میں بحالی کی لہر اور افراط زر کی شدت میں کمی نمایاں ہو رہی ہے . یہ نہ صرف یورو زون بلکہ عالمی معیشت کے لئے بھی مثبت آثار ہیں .

مارکیٹ کا ردعمل۔

ڈیٹا جاری ہونے کے بعد امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EURUSD) نفسیاتی سطح 1.0600 سے اوپر مستحکم نظر آ رہا ہے۔ جبکہ یورپی اسٹاکس میں چار روزہ مسلسل مندی کے بعد ابتدائی سیشن میں تیزی کا رجحان ریکارڈ کیا گیا ۔

Eurozone CPI Report جاری ، یورو میں تیزی برقرار ، اسٹاکس میں مثبت آغاز.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button