چینی لاک ڈاون افراط زر پیدا کر رہا ہے۔ مانیٹری پالیسی کا جائزہ لے رہے ہیں گورنر ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ۔

نیوزی لینڈ کے مرکزی بینک ریزرو بینک آف نیوزی لینڈ کے گورنر ایڈریان اور نے کہا ہے کہ افراط زر اور معاشی بحران کی بنیادی وجہ اومیکرون سے نمٹنے کے لئے لگایا جانیوالا چینی لاک ڈاون ہے ۔ جس کی وجہ سے عالمی مارکیٹس میں اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہ کہ نیوزی لینڈ کی معیشت بروقت حکومتی اقدامات کی وجہ سے کساد بازاری سے بڑی حد تک محفوظ ہے تاہم مانیٹری پالیسی کا جائزہ لے کر ادے معاشی بحران سے نمٹنے کے قابل بنایا جا رہا ہے۔ انہوں مزید کہا کہ روزگار کے ذرائع میں اضافے کے لئے معاشی پالیسیوں میں تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی معاشی صورتحال کے مطابق مرکزی بینک کے پالیسی ساز بہترین پالیسیز بنانے کیلئے کام کر رہے ہیں تا کہ نیوزی لینڈ کے عوام پر افراط زر کے اثرات کم سے کم مرتب ہوں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button