یورپی کمیشن کی ریٹیل سیلز رپورٹ جاری کر دی گئی ہے۔

یورپی کمیشن کی ستمبر 2021 ء سے اگست 2022 ء کی ریٹیل سیلز رپورٹ (Retail sales report ) جاری کر دی گئی ہے۔ جاری کئے گئے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 12 ماہ کے دوران ریٹیل سیلز منفی 2 فیصد رہی ہیں یعنی اس معاشی عرصے کے دوران ریٹیل سیلز میں 2 فیصد کمی واقع ہوئی ہے جبکہ اس سے قبل منفی 1.7 فیصد رہنے کی توقع ظاہر کی گئی تھی۔ اسکے علاوہ گذشتہ رپورٹ میں ریٹیل سیلز میں 0.9 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ اس طرح جاری کی گئی رپورٹ توقعات کے برعکس انتہائی مایوس کن اعداد و شمار پر مشتمل ہے اور ریٹیل سیلز یعنی روز مرہ ضروریات کی اشیاء کی خرید و فروخت میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے جو کہ صارفین کی آمدنی اور قوت خرید میں کمی کی علامت ہے۔ توقعات سے بڑھ کر منفی رپورٹ سے یقینی طور پر یورو کی قدر پر منفی اثرات مرتب ہوں گے اسکے علاوہ دیگر معاشی اعشاریوں (Financial Indicators ) پر بھی منفی اور دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں کیونکہ رپورٹ میں افراط زر ( Inflation ) اور کساد بازاری ( Recession ) کے واضح اثرات یورپی معیشت پر نظر آ رہے ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button